امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ملی ٹینسی سازش کے معاملے میں جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے گئے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ چھاپے سری نگر بارہمولہ، بڈگام اور جموں کے ریاسی ضلع میں صبح سویرے شروع ہوئے۔
تلاشیوں کا مقصد پاکستان پر مبنی ممنوعہ تنظیم جیش محمد کی سازش کی تحقیقات کرنا ہے جو نوجوانوں کو عسکریت پسندی کی جانب راغب کرتی ہے اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے علاوہ اتر پردیش سمیت چار ریاستوں میں 19 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔








