امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 دسمبر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مارگن ٹاپ علاقے میں ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے ایک ٹرک ڈرائیور ہلاک جبکہ اس کا کنڈکٹر زخمی ہو گیا۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ اننت ناگ سے وڑون جا رہے ایک ٹرک نے مارگن ٹاپ پر اپنا کنٹرول کھو دیا اور گہری کھائی میں جا گرا۔
کچھ ہی دیر میں پولیس اور مقامی لوگوں کی ایک ٹیم ڈرائیور اور کنڈکٹر کو بچانے کے لیے موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں سے دونوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم ٹرک کے ڈرائیور کو پہلے ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔جہاں کنڈکٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔(جی این ایس )








