امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 19 دسمبر:جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کڈرعلاقے میں جمعرات کو جاری جھڑپ میں پانچ نامعلوم جنگجو مارے گئے، ایک اہلکار نے بتایا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے جی این ایس کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک پانچ عسکریت پسند مارے گئے ہیں، ان کی شناخت کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے کیونکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔
قبل ازیں پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام پر پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی جس کے جواب میں فائرنگ شروع ہو گئی۔(جی این ایس )










