امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 04 جنوری: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ایس کے پائین علاقے میں ہفتہ کو ایک فوجی گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سے دو فوجیوں کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرورکو بتایا کہ گاڑی بانڈی پورہ-سرینگر روڈ پر ایس کے پایین کے قریب پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں پانچ فوجی شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر دو کو ڈاکٹروں نےمردہ قرار دے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تین شدید زخمی فوجیوں کو جدید علاج کے لیے سری نگر منتقل کیا جا رہا ہے۔(کے این او )










