• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر اسمبلی کے ممبران کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کل سے جموں میں شروع

جموں وکشمیر اسمبلی کے ممبران کیلئے تین روزہ تربیتی پروگرام کل سے جموں میں شروع

by امت ڈیسک
08/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں / جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کے لئے تین روزہ تربیتی پروگرام 9 جنوری 2025 ءسے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کمپلیکس جموں کے سینٹرل ہال میں شروع ہوگا۔اِس پروگرام کا اہتمام جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی آر آئی ڈی اِی اور لوک سبھا سیکرٹریٹ کے اِشتراک سے کیا ہے۔تربیتی پروگرام کی اِفتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ، سپیکرجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی، نائب وزیراعلیٰ اور دیگر سینئر افسران شرکت کریں گے ۔ جموں و کشمیر کی پہلی قانون ساز اسمبلی 8 اکتوبر 2024 ءکو تشکیل دی گئی تھی۔ نوے (90)رُکنی ایوان میں اس وقت اٹھاسی (88) ارکان ہیں، جن میں سے پچاس (50) ارکان پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔نومنتخب اراکین کو عوام کی اُمنگوں پر پورا اُترنے کی اَپنی ذمہ داریوں کو مو¿ثر طریقے سے نبھانے میں مدد کرنے کے لئے یہ تین روزہ اورنٹیشن پروگرام پارلیمانی طریقوں اورایوان میں کام کاج کے طریقہ کار کے اِنعقاد پر منعقد کیا جارہا ہے ۔

اورنٹیشن پروگرام میں نامور پارلیمنٹیزنیز جیسے چیئرپرسن کمیٹی برائے تخمینہ ڈاکٹر سنجے جیسوال ، سابق ارکان لوک سبھا این کے پریم چندرن اور ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ مباحثے میں شامل ہوں گے ۔ اِس پروگرام کے دوران جن موضوعات پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کیا جائے گا ۔ان میں قانون سازی کا عمل، بجٹ کا عمل، سوالات کے ذریعے ایگزیکٹیو احتساب، کمیٹی کا نظام اور قانون سازوں کو اِنفارمیشن سپورٹ، ایک موثر قانون ساز کے لئے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا چاہئے اور این اِی وِی اے پر ایک سیشن شامل ہے۔ اِن لیکچرروںسے حاصل ہونے والی بصیرت نومنتخب اراکین کو مقننہ کے کام کاج اور منتخب نمائندوں کی ذمہ داریوں کے بارے میں گہری سمجھ فراہم کرے گی۔ اِن لیکچرروں کی میزبانی لوک سبھا سیکرٹریٹ کے سینئر افسران بھی کریں گے۔اِس پروگرام سے ایم ایل اےز کی پالیسی سازی کی تشکیل میں اہم رول اَداکرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور یونین ٹیریٹری کی زیادہ بھلائی کے لئے اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کی اُمید ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کا پاسپورٹ منسوخ کیا، بھارت نے حسینہ کے ویزے میں توسیع کر دی

Next Post

ملک دفاعی میدان میں خود کفیل ہو رہا: راجناتھ سنگھ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

ملک دفاعی میدان میں خود کفیل ہو رہا: راجناتھ سنگھ

سڑک حادثے کے متاثرین کو ملے گا ‘کیش لیس علاج’،گڈکری کا اعلان

سڑک حادثے کے متاثرین کو ملے گا 'کیش لیس علاج'،گڈکری کا اعلان

ملی ٹینٹ کا ساتھی اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار

ملی ٹینٹ کا ساتھی اسلحہ اور گولہ بارود سمیت گرفتار

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، پہلگام اور گلمرگ میں پارہ بالترتیب منفی 10.4اور 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کشمیر میں سردیوں کا زور تیز تر، پہلگام اور گلمرگ میں پارہ بالترتیب منفی 10.4اور 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

اسمبلی انتخابات :عمر عبداللہ کا مرکز پر اُن کے خلاف سازش کرنے کا الزام

اگر انڈیا اتحاد لوک سبھا انتخابات تک تھا تو ختم کر دو: عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »