• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۱۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق فوجیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی: وزیر اعلیٰ

سابق فوجیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی: وزیر اعلیٰ

by امت ڈیسک
14/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سابق فوجیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان سابق فوجیوں نے اپنا فرض بخوبی نبھایا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے مشکلات کو دور کرکے اپنا فرض ادا کریں۔

وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اکھنور کے ٹانڈہ آرٹلری بریگیڈ میں فوج کی شمالی کمان کے زیر اہتمام سابق فوجیوں کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز سابق فوجیوں کے لگن اور جوش وجذبے سے اپنے فرائض انجام دینے کی ستائش کرتے ہوئے کہا: ‘یہ میری لئے خوش قسمتی ہے کہ میں آج اس موقع پر آپ کے درمیان ہوں، جس طرح کام کے دوران کچھ دن یاد گار ہوتے ہیں اسی طرح ان دنوں میں سے آج کا دن میرے لئے ایک یاد گار دن ہے’۔

ان کا فوجیوں کی طرف مخاطب ہوکر کہنا تھا: ‘آپ وہ لوگ ہیں جو ملک کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرتے ہیں، اپنے کل کو ہمارے آج کے لئے قربان کرتے ہیں، ملک کی سالمیت کے لئے کوئی بھی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں’۔

عمر عبداللہ نے کہا: ‘آپ نے اپنا فرض بخونی نبھایا اب ہمارا فرض ہے کہ آپ کے مشکلات کو دور کرکے اپنا فرض ادا کریں، آپ نے ہمارے مشکلات کو کم کیا اور اب ہمیں آپ کے مشکلات کو کم کرنا ہے’۔

انہوں نے کہا: ‘میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ جو کچھ ہماری حکومت آپ کے لئے کر رہی ہے اس کو جاری رکھا جائے گا اور اگر کوئی کوتاہی ہے تو وہ آپ ہماری نوٹس میں لائیں تاکہ ہم اس کو دور کر سکیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ بھرتی میں جو سابق فوجیوں کے لئے ریزرویشن ہے اس کو استعمال کیا جائے گا اور ان کے لئے مختص مالی اسکمیوں کو عمل میں لانے کے لئے کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا: ‘میرے کابینہ میں بھی ایک سابق فوجی کا بیٹا ستیش شرما بحیثیت وزیر میری مدد کر رہا ہے اور ہم دونوں آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ جہاں بھی آپ کو ہماری ضرروت پڑے گی ہم آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے’۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سابق فوجیوں کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، چھ فوجی اہلکار زخمی

Next Post

کارگل سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، دو شدید زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

امریکہ۔بھارت تجارتی معاہدہ جموں و کشمیر کے سیب اور زعفران کاشتکاروں کے لیے خطرہ: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

10/02/2026
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن کے سنگین الزامات

10/02/2026
ڈیلی ریٹڈ اور کیژول ملازمین کی مستقلی کے لیے روڈ میپ جلد جاری کیا جائے گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

کابینہ سب کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کے پاس زیر غور، ایوان میں ریزرویشن پالیسی پر حکومت کا تفصیلی جواب

10/02/2026
کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

کٹرا میں ایس ایم وی ڈی روپ وے منصوبے کے خلاف احتجاج، مظاہرین کی ڈپٹی سی ایم اور ایم ایل اے بنی کی حمایت

10/02/2026
ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

ویشنو دیوی روپ وے منصوبے میں کابینہ کا کوئی کردار نہیں: عمر عبداللہ

10/02/2026
Next Post
*پہلگام حادثے میں 5 سیاحوں سمیت 6 زخمی*

کارگل سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک، دو شدید زخمی

سکینہ ایتو کا سی ڈی ہسپتال کا دورہ، علاج و معالجہ کی سہولیات اور تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ

بدھل راجوری میں پُر اسرار طور پر پھیلی بیماری سے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس ہے: سکینہ اتو

راجوری کے بڈھال میں مزید چار اموات، تعداد 14 پہنچ گئی

راجوری کے بڈھال میں مزید چار اموات، تعداد 14 پہنچ گئی

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

سری نگر میں توہین آمیز ریمارکس کے ذریعے فرقہ وارانہ بدامنی کو ہوا دینے کے الزام میں 6 شر پسند گرفتار: پولیس

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

بانڈی پورہ میں آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی میں 5 لاکھ 5 ہزار روپیے نقدی اور 19 سمارٹ فون برآمد:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »