امت نیوز ڈیسک //
منگل کو کرگل ضلع کے شیلکچے علاقے میں ایک اسکارپیو اور ٹپر کے درمیان ہونے والے المناک حادثے میں پانچ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اور دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اسکارپیو (جس کا رجسٹریشن نمبر UP79A/1150) اور ٹپر (JK02AD/5118) آپس میں ٹکرا گئے، جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں گر گئیں۔ پولیس اسٹیشن کرگل نے فوری طور پر اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ دیگر دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مرنے والوں میں تین مقامی جبکہ باقی دو غیر مقامی تھے۔ کرگل پولیس نے معاملہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔










