• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, فروری ۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اننت ناگ: یرقان متاثرہ گُٹلی گُنڈ میں پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں

اننت ناگ: یرقان متاثرہ گُٹلی گُنڈ میں پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں

by امت ڈیسک
29/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : یرقان کے پھیلنے کی اطلاع کے بعد ضلع اننت ناگ کے گٹلی گنڈ گاؤں میں تشویش کی صورت حال پائی جا رہی ہے۔ ضلع اننت ناگ کے گُٹلی گنڈ ویری ناگ میں یرقان پھوٹ پڑنے کے بعد مذکورہ علاقہ میں محکمہ صحت کی جانب سے سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ دو روز قبل گاؤں میں 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

محکمہ صحت نے دعوی کیا تھا کہ متاثرہ علاقہ میں لوگوں کے یرقان کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سپلائی شدہ آلودہ پانی ہے، تاہم پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای ) ڈپارٹمنٹ نے زور دے کر کہا کہ گاؤں کو فراہم کیے جا رہے پینے کے پانی میں کوئی خرابی نہیں ہے اور سپلائی شدہ پانی بالکل موزوں ہے۔

پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق، متعلقہ محکمہ کا دعویٰ ہے کہ تمام پیرامیٹرز کی جانچ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس) کے رہنما خطوط کے مطابق کیا گیا اور پانی کو قابل استعمال حدود کے اندر پایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد گاؤں میں غیر یقینی صورت حال پھیل گئی ہے۔

گذشتہ روز 27 افراد کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گاؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم محکمہ ہیلتھ کی جانب سے گاؤں میں سکریننگ کا عمل شروع کیا گیا۔ محکمہ صحت کے ایک افسر کے مطابق انفیکشن سے متاثرہ افراد کا سخت نگرانی کے اندر علاج و معالجہ کیا جا رہا یے اور خوش قسمتی سے تمام متاثرہ افراد کی حالت مستحکم ہے اور علاقہ میں ابھی تک مزید کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پینے کے پانی کے حوالہ سے واضح رپورٹ کے بعد گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ نے صورت حال کی تحقیقات کے لیے ایک پانچ رکنی ماہرین کی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم کو انفیکشن کی نشاندہی کرنے، احتیاطی تدابیر کو نافذ کرنے، حفظان صحت اور متاثرہ افراد کی دیکھ بھال کے لئے ضروری اقدامات فراہم کرنے کا کام سونپا گیا ہے۔ ٹیم رواں ماہ کے آخر تک جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل کو ایک ایکشن پلان پیش کرے گا۔

علاوہ ازیں ضلع ترقیاتی کمشنر سید فخر الدین حامد نے اننت ناگ کے چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) اور پی ایچ ای کے عہدیداروں کے ساتھ گاؤں کا دورہ کیا۔ انہوں نے باشندگان کی حوصلہ افزئی کی اور کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں، انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ لازمی طور پینے کا پانی ابال کر استعمال کریں اور مناسب حفظان صحت کو برقرار رکھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

تاریخی مغل روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری، قومی شاہراہ کھلی

Next Post

محکمہ وائلڈ لائف کے ملازموں کا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج، اجرت کی واگذاری کا مطالبہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
محکمہ وائلڈ لائف کے ملازموں کا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج، اجرت کی واگذاری کا مطالبہ

محکمہ وائلڈ لائف کے ملازموں کا وزیر اعلیٰ کے دفتر کے باہر احتجاج، اجرت کی واگذاری کا مطالبہ

حکومت ممکنہ طور پر پہلے مرحلے کے تحت تجارتی اداروں پر پانی کے میٹر نصب کرے گا: چیف انجینئر

حکومت ممکنہ طور پر پہلے مرحلے کے تحت تجارتی اداروں پر پانی کے میٹر نصب کرے گا: چیف انجینئر

ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی دہلی میں میر واعظ سے ملاقات

ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی دہلی میں میر واعظ سے ملاقات

لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

علیحدگی پسند اور تفرقہ انگیز قوتوں کو طاقتور بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے: ایل جی

یوپی:  اسنان پر مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30کی موت، درجنوں زخمی

یوپی: اسنان پر مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30کی موت، درجنوں زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »