• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لیفٹنٹ گورنر نے بارہمولہ میں ربیع فصلوں کی بوائی کا اِفتتاح کیا

علیحدگی پسند اور تفرقہ انگیز قوتوں کو طاقتور بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے: ایل جی

by امت ڈیسک
29/01/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
علیحدگی پسندوں اور تفرقہ پسند طاقتوں کو طاقتور بننے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے اور اس کیلئے شہریوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بھارت اب دنیا کی جی ڈی پی میں 15 فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے اور یقینی طور پر سال 2047 تک وکست بھارت کا ہدف حاصل کر لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ سچ ہے کہ تمام اختلافات کے باوجود، لوگ ایک مشترکہ اصل اور ایک مشترکہ تقدیر رکھتے ہیں۔

میں سماج کے تمام طبقات کے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں لے جائیں اور اس ترقی کے سفر میں فعال شراکت دار بنیں۔سی این آئی کے مطابق جموں میں مقامی نیوز چینل کے ذریعہ منعقدہ مہاراجہ ہری سنگھ پیس اینڈ ہارمنی ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دینے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو یہ یقینی بنانے کے لئے بھی کام کرنا چاہئے کہ علیحدگی پسند اور تفرقہ انگیز طاقتیں طاقتور نہ بنیں۔انہوں نے گزشتہ 10سالوں کے دوران ہندوستان کی مضبوط اقتصادی ترقی کا حوالہ دیا۔منوج سنہا نے کہا ”دنیا کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں ہندوستان کا حصہ 11 ویں صدی میں 33 فیصد تھا جو 15 ویں صدی میں کم ہو کر 25 فیصد رہ گیا۔ مغلوں اور انگریزوں کے دور کے بعد، 1950 میں عالمی جی ڈی پی میں ہندوستان کا حصہ گھٹ کر صرف 4 فیصد رہ گیا۔ “ انہوں نے کہا ”وقت پھر بدل گیا ہے اور 2023 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالعہ کے مطابق، ہندوستان اب دنیا کی جی ڈی پی میں 15 فیصد کا حصہ ڈال رہا ہے۔ “ منوج سنہا نے کہا کہ ہم یقینی طور پر سال 2047 کا وکست بھارت ہدف حاصل کر لیں گے لیکن اکیلے حکومت ایسا نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اس سے قبل لیفٹنٹ گورنر نے پنڈت پریم ناتھ ڈوگرا، پنڈت گردھاری لال ڈوگرا اور دیویندر سنگھ رانا کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہیں ان کی قائدانہ خوبیوں اور استقامت اور لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے زندگی وقف کرنے کیلئے بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

منوج سنہا نے کہا کہ مہاراجہ ہری سنگھ جدید جموں کشمیر کے کلیدی معمار تھے۔ انہوں نے تاریخ کے ایک نازک دور میں اس کی تقدیر کو تشکیل دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کا خواب حقیقت بن جائے۔لیفٹنٹ گورنر نے مشاہدہ کیا کہ مہاراجہ ہری سنگھ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے اپنی فکر میں غیر متزلزل تھے اور انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور پسماندہ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کیا۔

ان کی پوری زندگی معاشرے کی بہتری کے لیے ہمت اور عزم کی عظیم داستان تھی۔انہوں نے مزید روشنی ڈالی کہ یہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختلف طبقوں اور طبقوں کی وکشت بھارت میں حصہ داری ہو۔سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر حکومت نے مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کرنے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ممبر پارلیمنٹ روح اللہ مہدی کی دہلی میں میر واعظ سے ملاقات

Next Post

یوپی: اسنان پر مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30کی موت، درجنوں زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

ریزرویشن سے متعلق تجویز لیفٹیننٹ گورنر نے وزارتِ داخلہ کو بھیج دی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

سری نگر پولیس کی کارروائی، ایک ہی خاندان کے تین منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

05/02/2026
کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

کانگریس کے صدر کا اسٹیٹ ہُڈ کے لیے واضح ٹائم لائن کا مطالبہ، کشمیری پنڈتوں کی واپسی کے لیے آل پارٹی پینل کی تجویز

05/02/2026
ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

ریزرویشن اور اسٹیٹ ہُڈ پر حکومتی پالیسی کشمیری نوجوانوں کے لیے وجودی خطرہ: سجاد لون

05/02/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

پہلگام حملے کے بعد بند سیاحتی مقامات کا مسئلہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھاؤں گا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

05/02/2026
بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
Next Post
یوپی:  اسنان پر مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30کی موت، درجنوں زخمی

یوپی: اسنان پر مہاکمبھ میں بھگدڑ، 30کی موت، درجنوں زخمی

راجوری واقعہ افسوسناک:  ڈاکٹر فاروق عبداللہ

گذشتہ 10سال کے دوران تاریخی ریاست کو تباہی اور بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا گیا:ڈاکٹر فاروق

بارہمولہ میں پانچ بچوں کا باپ بجلی جھٹکا لگنے سے جاں بحق

بارہمولہ میں پانچ بچوں کا باپ بجلی جھٹکا لگنے سے جاں بحق

گاندربل اور سری نگر میں 37 چشمے پینے کے لیے غیر محفوظ قرار

گاندربل اور سری نگر میں 37 چشمے پینے کے لیے غیر محفوظ قرار

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

ڈوڈہ کے جنگلات میں پراسرار حالت میں ایک شخص کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »