• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کشمیر میں 4 فروری سے 5 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

کشمیر میں 4 فروری سے 5 فروری کی سہہ پہر تک برف و باراں کا امکان

by امت ڈیسک
03/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق عمل کریں۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 3 فروری کو رات دیر گئے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 اور 5 فروری کی سہہ پہر تک وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران چناب وادی اور پیر پنچال (جنوبی کشمیر) میں 8 سے 10 انچ برف جمع ہوسکتی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 6 سے 8 فروری تک موسم ابر آلود مگر خشک رہ سکتا ہے جبکہ 9 فروری کو کہیں کہیں ایک بار پھر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ 10 اور 11 فروری کو کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں یا وسیع مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق عمل کریں۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گرواٹ درج ہونے سے شبانہ سردیوں کا زور بڑھ گیا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 21 دسمبر یعنی چلہ کلان کے پہلے ہی دن شبانہ درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ 133 برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام، اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین علاقہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی21.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں چلہ کلان کے اختتام کے بعد 20 روزہ چلہ خورد شروع ہوا ہے گرچہ اس میں بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم سردیوں کا زور تھم جاتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کلگام میں ملی ٹینٹوں کی اندھا دھند فائرنگ سابق فوجی ہلاک، اہلیہ اور بچی زخمی

Next Post

ایل جی نے کولگام حملے کی شدید مذمت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post
ایل جی نے کولگام حملے کی شدید مذمت کی

ایل جی نے کولگام حملے کی شدید مذمت کی

وزیر اعلیٰ کا نئی دہلی میں یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس سے خطاب

وزیر اعلیٰ کا نئی دہلی میں یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹس سے خطاب

بڈگام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری

بڈگام میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم جاری

اسمبلی ضوابط کے تعین کےلیے میٹنگ آج

اسمبلی ضوابط کے تعین کےلیے میٹنگ آج

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

کولگام میں سی آر پی ایف اہلکار دل کا دورہ پڑنے ازجان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »