• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹینسی کیخلاف جنگ کو تیز کریں:  شاہ کی ہدایت

سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹینسی کیخلاف جنگ کو تیز کریں: شاہ کی ہدایت

by امت ڈیسک
05/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر سے ملی ٹینسی کا مکمل صفایا کرنے کیلئے پرعزم ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کا ماحولیاتی نظام نمایاں طور پر کمزور ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ملی ٹینسی کے خلاف جنگ کو تیز کریں اور صفر دراندازی کے ہدف کو حاصل کریں۔

سی این آئی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے دوسرے روز بھی جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ دیگر امور کا جائزہ لینے کیلئے نے نئی دلی میں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ کو سیکورٹی حکام نے جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دینے کے علاوہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں اور ملی ٹنسی سرگرمیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول، فوجی سربراہ جنر ل ویودی ،، انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ ، داخلہ سیکرٹری اجے بھلا، جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،چیف سیکرٹر ی اتل ڈولو ، شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سچیندرا ، 15کور کے فوجی کمانڈر ، پولیس سربراہ نلین پربھارت کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کو جموں و کشمیر میں امن و امان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ والے علاقوں کی صورتحال، سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جموں و کشمیر سے دہشت گردی کا مکمل صفایا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی مسلسل اور مربوط کوششوں کی وجہ سے جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کا ماحولیاتی نظام نمایاں طور پر کمزور ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت کی کہ وہ ملی ٹینسی کے خلاف جنگ کو تیز کریں اور صفر دراندازی کے ہدف کو حاصل کریں۔

انہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں سے کہا کہ وہ ”بے رحم رویہ کے ساتھ دراندازی اور ملی ٹینسی کی کارروائیوں“ پر مزید سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے وجود کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہمارا ہدف ہونا چاہیے۔امیت شاہ نے کہا کہ نارکو نیٹ ورک دراندازوں اور ملی ٹینسی کو اپنی سرگرمیاں انجام دینے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے ملی ٹینٹ مالی معاونت کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ امیت شاہ نے ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ نئے فوجداری قوانین کے بروقت نفاذ کے پیش نظر فارنسک سائنس لیبارٹری کے عہدوں پر نئی تقرری کریں۔شاہ نے ملی ٹینسی سے پاک جموں و کشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ملی ٹینسی کے خلاف مودی حکومت کی ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی پر زور دیا۔

انہوں نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنے اور جموں و کشمیر میں اسکو کو ختم کرنے کے لئے ہم آہنگی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں سیکورٹی کے تمام معیارات میں نمایاں بہتری لانے کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کی کوششوں کی تعریف کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

دلی ائرپورٹ پر 2 کشمیری مسافروں سے 8کروڑ روپے مالیت کے 10 کلو سونے کے سکے ضبط ، دونوں گرفتار

Next Post

جموں و کشمیر بینک کو 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا جی ایس ٹی نوٹس موصول

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
جموں و کشمیر بینک کو 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا جی ایس ٹی نوٹس موصول

جموں و کشمیر بینک کو 16,000 کروڑ روپے سے زیادہ کا جی ایس ٹی نوٹس موصول

بارہمولہ: مبینہ طور ناکہ نظر انداز کرنے پر فوجی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور ازجان

بارہمولہ: مبینہ طور ناکہ نظر انداز کرنے پر فوجی فائرنگ میں ٹرک ڈرائیور ازجان

پلوامہ میں دوسرے کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرکے پیسہ نکالنے والا گرفتار:پولیس

بارہمولہ میں خانہ کعبہ سے مشابہ ڈھانچہ مسمار کر دیا گیا، پولیس نے ذہنی طور پر بیمار شخص کو کیا گرفتار

بھدوراہ : گیسٹ ہاوس میں تین نوجوان مردہ پائے گئے

پونچھ میں گولی لگنے سے جے سی او افسر کی موت

پروفیسر عبدالغنی بٹ کے بعد سید الطاف بخاری کا ایک اور حریت لیڈر آغا سید حسن سے ملاقات:کس نے کیا مانگا اور کس نے کیا دینے کی پیشکش کی؟

ٹرک ڈرائیور اگر سنگل پر نہیں رکا تو ٹائروں پر گولیاں چلائی جاسکتی تھیں :الطاف بخاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »