• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عید الاضحیٰ سادگی سےمنائی جائے اور معاشرہ کے غریب اور ضرورت مندوں کا خیال رکھاجائے: میر واعظ

میری ذاتی آزادی اور حقوق کی خلاف ورزی کو بند کیا جائے: میرواعط عمر فاروق

by امت ڈیسک
14/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے جنہیں حکام نے ایک بار پھر اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے انکی منصبی اور مذہبی سرگرمیوں پر قدغن عائد کی ہے نے کہا ہے کہ یہ بات قابلِ مذمت ہے کہ مجھے بار بار جمعہ کے دن جامع مسجد جانے سے روکا جا رہا ہے۔ کل شبِ برات کے بابرکت موقع پر نہ صرف مجھے گھر میں نظربند کیا گیا بلکہ جامع مسجد کو بھی زبردستی بند کر دیا گیا اور لوگوں کو وہاں جمع ہونے سے روکا گیا۔

میرواعظ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ بطور میر واعظ جس کے فرائض میں دینی، ملی اور سیاسی ذمہ داریاں شامل ہیں اپنی استطاعت کے مطابق انہیں نبھانے کی کوشش کی ہے اور مسائل کے حل کیلئے پر امن بات چیت کی وکالت کی ہے جو میں انشاءاللہ آئندہ بھی جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد سرینگر جو جموں وکشمیر کے مسلمانوں کیلئے ایک خاص اہمیت کی حامل ہے، اس کی آئے روز بندش نہ صرف پوری آبادی کے لیے شدید تکلیف دہ ہے بلکہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کے جذبات کو سخت ٹھیس پہنچتی ہے جو خصوصیت سے جمعتہ المبارک کے دن دور دراز علاقوں سے وہاں خطبہ سننے کیلئے آتے ہیں خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ یہاں حالات کے معمول پر آنے کے بڑے بڑے دعوے کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے میرے ارد گرد سخت سیکورٹی حصار قائم کیا گیا ہے اور مجھے بتایا جارہاہے کہ میری زندگی کو شدید خطرہ ہے۔ میرا آنا جانا حکومت کی اجازت سے مشروط ہے ۔ میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب انہوں نے مجھے اتنی زیادہ سیکورٹی فراہم کی ہے تو پھر مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ؟ کیا وہ لوگ جنہیں خطرات لاحق ہوتے ہیں اور جنہیں سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، کیا وہ کہیںآ جا نہیں سکتے؟ اورکیا انہیں بھی نظر بند کر دیا جاتا ہے؟ میں حکام کے اس عجیب و غریب تضاد کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔

میرواعظ نے کہا کہ میں ایک بار پھر حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ میری ذاتی آزادی اور حقوق کی اس خلاف ورزی کو بند کریں اور مجھے جمعہ کے دن جامع مسجد جانے سے نہ روکیں۔ یہ میرے لیے اور ان ہزاروں لوگوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے جو وہاں قال اللہ وقال الرسولﷺ سننے کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جامع مسجد سرینگر جو جموں وکشمیر کے مسلمانوں کا ایک مذہبی اور روحانی مرکز ہے کو بند کرنے سے باز رہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

این سی اور بی جے پی کے درمیان کبھی بھی اتحاد نہیں ہوگا: سریندر چودھری

Next Post

سجاد لون نےا سکول غیر رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے 22 طلبا کو رول نمبر سلپس نہ دینے پرحکومت کی تنقید کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
Next Post
لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا موجودہ لیڈر شپ کا سب سے بڑا چیلنج:سجاد غنی لون

سجاد لون نےا سکول غیر رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے 22 طلبا کو رول نمبر سلپس نہ دینے پرحکومت کی تنقید کی

رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

سجاد لون نے دفعہ 370 پر اسمبلی میں قرارداد کی جمع

متاثرہ دانت نکالنے کے بجائے صحت مند دانت نکالا گیا، مریض کا الزام

متاثرہ دانت نکالنے کے بجائے صحت مند دانت نکالا گیا، مریض کا الزام

سرحدوں پر چوکسی، 607 اہلکاروں کی تقرری کو منظوری

جموں میں ایل او سی پر گولی لگنے سے فوجی زخمی

جموں کشمیر اسمبلی بجٹ شیڈول جاری

جموں کشمیر اسمبلی بجٹ شیڈول جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »