• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے کے کلیدی شراکت دار ہمارے ساتھ ہیں: کرن رجیجو

وقف ترمیمی بل پر این ڈی اے کے کلیدی شراکت دار ہمارے ساتھ ہیں: کرن رجیجو

by امت ڈیسک
15/02/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: اقلیتی امور اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دو اہم شراکت دار نتیش کمار اور این چندرا بابو نائیڈو وقف (ترمیمی) بل پر ہمارے ساتھ متفق ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقف (ترمیمی) بل پر ایک فرضی بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے۔موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔قابل ذکر ہے کہ وقف (ترمیمی) بل 2024 پر پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی (جے پی سی) کی رپورٹ اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان 13 فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کی گئی۔انہوں نے کہا: ‘ جب ہم نے پارلیمنٹ میں وقف (ترمیمی) بل پیش کی تو ہماری نیت بالکل واضح تھی اور ہم نے پارلیمنٹ کو یہ بھی بتایا کہ اس بل کا واحد مقصد ہندوستان میں وقف املاک کی حفاظت کرنا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘اگر کوئی وقف کے پاس کروڑوں روپیے مالیت کی جائیدادیں ہونے کے بوجود بھی بھیک مانگ رہا ہے تو یہ افسوس کی بات ہے، اسی لیے ہم نے وقف بل میں یہ واضح کر دیا ہے کہ مسلمانوں سے جائیداد چھین کر کسی اور کو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا’۔انہوں نے کہا کہ ملک قانون کے مطابق چل رہا ہے یہاں کوئی کسی کی جائیداد کو نہیں چھین سکتا ہے۔

مسٹر رجیجو نے کہا کہ اس بل سے شفافیت یقینی بن جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا: ‘ ہزاروں مسلمان بشمول خواتین مجھ سے اس سلسلے میں ملیں اور انہوں نے اس بل کی سراہنا کی’۔انہوں نے کہا: ‘ بل کے بارے میں بہت پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ حزب اختلاف کے بہت سے مسلم ممبران پارلیمنٹ جو بل کی حمایت کرتے ہیں، پارٹی کی مجبوریوں کی وجہ سے احتجاج کرتے ہیں’۔تاہم مرکزی وزیرنے ان مسلم ارکان پارلیمان کے نام ظاہر کرنے سے انکار کیا جو اس بل کی حمایت کر رہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، جو جنتا دل (یونائیٹڈ) جنتا دل (یونین) کے سربراہ ہیں اور آندھرا پردیش کے وزیر اعلی چندرابابو نائیڈو، جو تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ ہیں، اس بل کی حمایت کرتے ہیں،تو مسٹر رجیجو نے کہا: ‘ سبھی وقف (ترمیمی) بل کے ساتھ ہیں’۔جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کوئی ٹائم لائن دینے سے انکار کیا۔ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس بات کو صاف کیا ہے کہ مناسب وقت پر جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا’۔

اقلیتی امور کے وزیر نے کہا: ‘میں ریاستی درجے کی بحالی کی ٹائم لائن کے لئے کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ میرا کشمیر دورہ محض بجٹ کے لئے ہے’۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کی فعال و متحرک قیادت میں ہمہ گیر ترقی کرے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملازمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا موقع دیا جائے:عمر عبداللہ

Next Post

انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس نے جموں و کشمیر کے انچارج کو تبدیل کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

کنگن پاور کینال سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

01/02/2026
جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
Next Post
انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس نے جموں و کشمیر کے انچارج کو تبدیل کیا

انتخابات میں شکست کے بعد کانگریس نے جموں و کشمیر کے انچارج کو تبدیل کیا

اسمبلی بجٹ اجلاس: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے درمیان ملاقات

اسمبلی بجٹ اجلاس: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور اسپیکر عبدالرحیم راتھر کے درمیان ملاقات

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر شورش زدہ خطہ نہیں رہا :نائب صدر جمہوریہ

دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر شورش زدہ خطہ نہیں رہا :نائب صدر جمہوریہ

حیدرپورہ تصادم: عام شہریوں کی ہلاکت، حریت نے کی شدید مذمت

سرکاری ملازمین کی برطرفی قابل مذمت اقدام : میر واعظ

حکومت اسلامک گلوبل اسکول کے 22 طلباء کو دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے گی: وزیر تعلیم

حکومت اسلامک گلوبل اسکول کے 22 طلباء کو دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی اجازت دے گی: وزیر تعلیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »