امت نیوز ڈیسک //
ہندواڑہ، 17 مارچ: کپوارہ کے زچلڈارہ علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم میں ایک غیر مقامی ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔ جس کی شناخت سیف اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ہندواڑہ، مشتاق چودھری نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملی ٹینٹ کو مارا گیا۔
ایس ایس پی چودھری نے کہا، "مہلوک ملی ٹینٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل، دستی بم اور دیگر گولہ بارود بھی برآمد ہوا،”۔










