امت نیوز ڈیسک //
وادی کے مشہور و معروف اور ایشیا کے سب سے بڑے باغ، ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے باغ کو عوام کے لیے کھول دیا گیا۔
اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر زراعت جاوید ڈار، انکے مشیر ناصر اسلم وانی، اراکین اسمبلی تنویر صادق،احسان پردیسی،مشتاق گورو اور دیگر افسران بھی تھے۔
رواں برس باغ گل لالہ میں 15 لاکھ سے زائد رنگ برنگے ٹیولپس کھل چکے ہیں، جو وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر زراعت جاوید ڈار نے کہا کہ ٹیولپ شو کا آغاز ایک خوش آئند لمحہ ہے اور امید ہے کہ یہ سیاحتی سیزن پورے سال بھرپور طریقے سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، تاکہ جموں و کشمیر کی قدرتی خوبصورتی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کر سکے۔








