امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 مارچ: دہلی ہائی کورٹ نے جیل میں بند رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے صدر انجینئر رشید کو حراستی پیرول منظور کرتے ہوئے انہیں لوک سبھا کے چوتھے اجلاس کے دوسرے حصے میں شرکت کی اجازت دی ہے۔
اے آئی پی کے چیف ترجمان انعام النبی نے یہ کہتے ہوئے پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ، "معزز دہلی ہائی کورٹ نے ایم پی انجینئر رشید کو 26 مارچ سے 4 اپریل تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔ “
انجینئر رشید جو بارہمولہ سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے، ملی ٹینسی کی مالی معاونت کے معاملے میں حراست میں ہیں۔ یہ پیشرفت ان کی پارٹی اور حامیوں کی جانب سے متعدد اپیلوں کے بعد سامنے آئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ انہیں پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کرنے کی اجازت دی جائے۔









