امت نیوز ڈیسک //
کٹھوعہ، 27 مارچ – جمعرات کو کٹھوعہ کے جوتھانہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جاری تصادم کے دوران ڈپٹی ایس پی سمیت چار اہلکار زخمی ہوئے۔
قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
جب فورسز مشتبہ مقام پر داخل ہوئیں تو وہ شدید گولہ باری کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تبادلے کے دوران ایس ڈی پی او بارڈر ڈی وائی ایس پی دھیرج کٹوچ سمیت 3 جوان زخمی ہوئے۔
نہوں نے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اضافی نفری کو موقع پر پہنچا دیا گیا ہے۔











