• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وقف بل مسلم اداروں کو کمزور کرنے کی سازش: آغا روح اللہ

وقف بل مسلم اداروں کو کمزور کرنے کی سازش: آغا روح اللہ

by امت ڈیسک
04/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں و کشمیر کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے پارلیمنٹ میں منظور ہوئی وقف (ترمیمی) بل 2025 کو ’’ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں کو مزید پسماندہ کرنے کی کوشش‘‘ قرار دیتے ہوئے اس بل کی سخت مخالفت کی۔ جمعہ کو جاری ایک بیان میں مہدی نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر مسلم اراکین کو اپنی رائے ظاہر کرنے کی اجازت دیے بغیر وقف بل منظور کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بھاجپا کی سخت نکتہ چینی کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ قانون سازی ’’رات کے اندھیرے میں‘‘ اس نیت سے کی گئی کہ وقف کی خودمختاری ختم ہو جائے اور مسلم جائیدادوں پر قبضہ ممکن اور آسان بنایا جا سکے۔ مہدی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا: ’’ایسی جماعت، جس کا کوئی بھی مسلم رکن پارلیمنٹ نہیں، کو مسلمانوں کی نمائندگی کا کوئی اخلاقی یا سیاسی حق نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اس بل کی منظوری سے بی جے پی کے ‘‘مسلم مخالف اور اقلیت دشمن عزائم‘‘ کی تصدیق ہوتی ہے، جو مسلمانوں کو جمہوری عمل میں مزید بے اختیار کر رہی ہے۔

’پارلیمنٹ میں آواز دبانے کی کوشش‘
مہدی نے یہ بھی کہا کہ انہیں پارلیمنٹ میں اس بل پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، کیونکہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے فلور لیڈر نے بحث کے دوران مکمل وقت لے لیا۔ اس عمل کو ’’اداراتی سطح پر مسلمانوں کو حاشیے پر دھکیلنے‘‘ کی ایک اور مثال قرار دیتے ہوئے، مہدی نے کہا کہ یہ رویہ ان کے حلقے میں شدید بےچینی اور ناراضگی کا سبب بنا ہے۔

’جدوجہد جاری رہے گی‘
رکن پارلیمنٹ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ وقف بل کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے اسے ’’مسلمانوں پر جارحانہ حملہ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف ان کی مزاحمت مزید شدت اختیار کرے گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پارلیمنٹ نے وقف (ترمیمی) بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا اور بی جے پی کی اکثریت کی وجہ سے یہ بل دونوں ایوان – لوک سبھا و راجیہ سبھا – میں بآسانی پاس ہو گئی۔ یہ قانون سازی اب صدرِ جمہوریہ کے دستخط کے بعد باضابطہ قانون بن جائے گی۔ اس بل کے خلاف جہاں ملک بھر کے مسلم رہنماؤں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے وہیں جموں کشمیر کی حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے بھی آج صبح ہنگامی میٹنگ منعقد کی تھی جس میں وقف ترمیمی بل کے پاس ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

افسران کی منتقلی کا معاملہ؛ اپنے دائرہ اختیار سے پوری طرح آگاہ: ایل جی

Next Post

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو جموں کی عدالت میں جسمانی پیشی کا حکم دینے سے انکار کردیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
Next Post
سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو جموں کی عدالت میں جسمانی پیشی کا حکم دینے سے انکار کردیا

سپریم کورٹ نے یاسین ملک کو جموں کی عدالت میں جسمانی پیشی کا حکم دینے سے انکار کردیا

وزیر اعلیٰ نے بادام واری میں کیا ’آلمنڈ بلوم فیسٹیول‘ کا افتتاح

وزیر اعلیٰ نے بادام واری میں کیا ’آلمنڈ بلوم فیسٹیول‘ کا افتتاح

بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک

ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہر کام تنظیم نو ایکٹ 2019 کے مطابق انجام دیا جائے:ناصر اسلم وانی

ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہر کام تنظیم نو ایکٹ 2019 کے مطابق انجام دیا جائے:ناصر اسلم وانی

ریزرویشن پر کابینہ کی کمیٹی اتوار کو ایس کے آئی سی سی میں کچھ وفود سے ملاقات کرے گی: سکینہ یتو

ریزرویشن پر کابینہ کی کمیٹی اتوار کو ایس کے آئی سی سی میں کچھ وفود سے ملاقات کرے گی: سکینہ یتو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »