امت نیوز ڈیسک //
پلوامہ، 6 اپریل: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں واقع شاہ ہمدان دارالعلوم میں گزشتہ دیر رات بھیانک آتشزدگی کے واقعے میں ایک طالب علم کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
حکام نے خبر رساں ایجنسی جے کے این ایس کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوری بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور دارالعلوم کو مزید نقصان سے روکا۔
واقعہ میں ایک طالب علم کی شناخت 12 سالہ یاسر احمد ولد بشیر احمد ساکن کرمولہ ترال کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تین دیگر طلباء زخمی ہوئے اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ (جے کے این ایس)











