• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں جلد ہی سیکورٹی صورتحال معمول پر آ جائے گی: امت شاہ

جموں میں جلد ہی سیکورٹی صورتحال معمول پر آ جائے گی: امت شاہ

by امت ڈیسک
07/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں:مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا ہے کہ جموں صوبے میں جلد ہی سیکورٹی صورتحال معمول پر آ جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی درجے (سٹیٹ ہڈ) کی بحالی کا فیصلہ موزوں وقت پر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار امت شاہ نے بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی لیڈران اور ارکانِ اسمبلی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اطلاعات کے مطابق، وزیر داخلہ امت شاہ اتوار کی شام ساڑھے چھ بجے جموں پہنچے اور راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی، جس دوران جموں و کشمیر کی سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب امت شاہ ترکوٹہ نگر میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچے اور وہاں سینئر لیڈروں اور پارٹی کے ارکانِ اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطے کی سیکورٹی صورتحال، بالخصوص دراندازی اور جموں صوبے کے بالائی علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی پر وزیر داخلہ نے ارکانِ اسمبلی کو یقین دلایا کہ سیکورٹی ایجنسیاں نئی حکمتِ عملی تیار کر رہی ہیں اور بہت جلد حالات معمول پر آ جائیں گے۔

شاہ نے ارکانِ اسمبلی کی طرف سے پیش کیے گئے کئی مسائل کو بغور سنا اور انہیں اسمبلی کے اندر اور باہر ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے بی جے پی ارکانِ اسمبلی کو یقین دلایا کہ ریاستی درجے کی بحالی سے متعلق مرکز اپنے وعدے پر قائم ہے، اور اس بارے میں فیصلہ موزوں وقت پر لیا جائے گا۔

دریں اثنا، بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ڈھائی گھنٹے طویل میٹنگ کے بعد پارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری اور جموں و کشمیر انچارج ترون چگ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے، جبکہ کشمیر اب ایک پرامن خطہ بن کر ابھر رہا ہے۔

وقف ترمیمی بل کے حوالے سے بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اس بل سے غریبوں اور خواتین کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا: "اب عبداللہ اور مفتی خاندانوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ لٹیروں کے ساتھ ہیں یا یتیموں، غریبوں اور خواتین کے ساتھ۔”؟ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے یقین دلایا ہے کہ یہ بل کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے، اور یہ کہ عبادت گاہوں اور درگاہوں کا انتظام مسلمان ہی سنبھالیں گے، حکومت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امت شاہ جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر جموں پہنچے

Next Post

اسمبلی میں وقف قانون پر ہنگامہ، این سی اراکین نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
Next Post
اسمبلی میں وقف قانون پر ہنگامہ، این سی اراکین نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی

اسمبلی میں وقف قانون پر ہنگامہ، این سی اراکین نے ایکٹ کی کاپی پھاڑ دی، ایوان کی کارروائی ملتوی

اسمبلی میں اسپیکر کی طرف سے وقف بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ دینا مایوس کن ہے:محبوبہ مفتی

اسمبلی میں اسپیکر کی طرف سے وقف بل پر بحث کرنے کی اجازت نہ دینا مایوس کن ہے:محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں مطالبوں کے حق میں احتجاج

جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسو سی ایشن کا سری نگر میں مطالبوں کے حق میں احتجاج

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ، کٹھوعہ بارڈر پر بی ایس ایف پوسٹ کا معائنہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا دورہ، کٹھوعہ بارڈر پر بی ایس ایف پوسٹ کا معائنہ، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

وقف ایکٹ تنازعہ کے بیچ عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن برہم

وقف ایکٹ تنازعہ کے بیچ عمر عبداللہ کی کرن رجیجو سے ملاقات پر اپوزیشن برہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »