امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی تنویر صادق کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو کسی فرد سے نہیں بلکہ بی جے پی کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز باغ گل لالہ میں مرکزی وزیر کرن رجیجو اور عمر عبدللہ کے درمیان ملاقات اتفاق سے ہوئی وہ کوئی طے شدہ پروگرام نہیں تھا۔
عمر عبدللہ اور کرن تجیجو کے مابین سرینگر کے باغ گل لالہ کی سیر کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں تنویر صادق نے کہا کہ یہ پی ڈی پی اور سجاد لون بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ایشو ہی نہیں لہذا اب ایسی غیر متعلق باتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ اپنے والد ڈاکٹر فاروق عبدللہ کے ساتھ باغ گل لالہ میں تھے۔ اس دوران وہاں مرکزی وزیر کرن رجیجو بھی پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات کوئی طے شدہ پروگرام نہیں تھا۔
رکن اسمبلی تنویر صادق نے کہا کہ ہم کسی فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہے۔ ہم نے آج اسمبلی میں تحریک پیش کی۔ ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی میں زرعی قوانیں، جی ایس ٹی، این آر سی، دفعہ 370 پر بات ہو۔ ہم۔چاہتے ہیں کہ اسپیکر وقف ترمیمی بل پر بات کرنے اجازت دے۔










