امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے وقف کو مسلمانوں کے ایمان کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت کے 24 کروڑ مسلمانوں کے حقوق، عقائد اور وقار پر بلواسطہ حملہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے منگل کو ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں وزیر اعلی، قانون ساز اسلمبی اور جموں و کشمیر حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا ظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ واحد مسلم اکثریتی خطہ ہونے کے ناطے جموں و کشمیر کو آواز بلند کرنی چائیے اور اپنے لوگوں کے حقوق کا دفاع کرنا چائیے‘۔
جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلی نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’اس اہم معاملہ کے حل کےلئے پی ڈی پی نے ایک تازہ قرار داد پیش کی ہے۔ حکومت کو چائیے کہ وہ اس قرار داد کو سنجیدگی سے لے تاکہ یہ بات یقینی بن سکے کہ لوگوں کی بات کو سنا جائیے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلی، قانون ساز اسمبلی کے اور حکومت سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کے حقوق پر کسی بھی طرح کے تجاوزات کے خلاف ثابت قدم رہیں۔









