• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہنگامہ، دھکا مکی: جموں کشمیر اسمبلی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

ہنگامہ، دھکا مکی: جموں کشمیر اسمبلی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

by امت ڈیسک
09/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں : جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس بدھ کو بھی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد غیر معینہ مدت (Sine Die) کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ قبل ازیں، اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے دوپہر ایک بجے تک ایوان کو عارضی طور پر ملتوی کیا تھا، مگر بعد میں اسمبلی کی کارروائی کو بغیر کوئی تاریخ طے کیے ہوئے برخواست کر دیا۔

ایوان میں یہ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین وقف ایکٹ اور دیگر امور پر ایوان کے وسط میں پہنچ گئے اور اسپیکر سے مطالبات شروع کیے۔ اسپیکر پر دونوں جانب سے دباؤ تھا، این سی ارکان وقف بل پر بحث چاہتے تھے جبکہ بی جے پی ارکان کا کہنا تھا کہ اہم سوالات پہلے سے درج ہیں اور انہیں سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔

ایوان کے اندر نیشنل کانفرنس ارکان نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وقف ایکٹ پر آدھے گھنٹے کی بحث کی اجازت دیں تاکہ حزب اختلاف اپنا موقف ملک کے سامنے رکھ سکے۔ دوسری جانب بی جے پی ارکان نے اعتراض کیا کہ پہلے سے درج سوالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ خاص طور پر چنینی حلقہ انتخاب کے ایم ایل اے بلونت سنگھ منکوٹیا کی جانب سے بیروزگاری پر لائی گئی التوا کی تحریک کو مسترد کر دیا گیا، جس پر پارٹی ارکان نے احتجاج کیا۔

اسی دوران اسمبلی کے باہر اس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب عام آدمی پارٹی (عآپ) کے ڈوڈہ سے ایم ایل اے معراج ملک، جو پہلے پی ڈی پی کارکنوں سے الجھ چکے تھے، میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران بی جے پی کے ایم ایل ایز وکرم سنگھ رندھاوا اور یُدھویر سیٹھی ان سے الجھ پڑے اور موقع پر موجود افراد کے مطابق ’’دھکا مکی‘‘ بھی ہوئی، مارشلز نے موقع پر پہنچ کر معاملے کو ٹھنڈا کیا۔

بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی جے پی کے وکرم سنگھ رندھاوا نے معراج ملک پر ہندوؤں کے خلاف بیانات دینے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ یہ برداشت نہیں کریں گے۔ جبکہ یُدھویر سیٹھی نے معراج ملک کے خلاف منشیات ٹیسٹ کا مطالبہ کر ڈالا۔ معراج ملک، جو پورے بجٹ اجلاس میں بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کرتے رہے، اس بار بھی وقف ایکٹ، بے روگزگاری سمیت دیگر مسائل پر حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔ جس پر آج بی جے پی اراکین نے شدید ردِعمل ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ آج اجلاس کا آخری دن ہے اور کئی نجی بلز زیر التوا ہیں، تاہم ایوان کی فضا مسلسل کشیدہ رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران بھی اسمبلی کی کارروائی ہنگامہ آرائی کے بعد مسلسل معطل کر دی گئی۔ وہیں پی ڈی پی ایم ایل ایز اور ہندوارہ کے ایم ایل اے نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک بھی چلائی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وقف بل پر ہنگامہ آرائی کے درمیان جموں و کشمیر اسمبلی کی کارروائی مسلسل تیسرے دن ملتوی

Next Post

ادھم پور میں جھڑپ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
ادھم پور میں جھڑپ شروع

ادھم پور میں جھڑپ شروع

کشتواڑ: چھاترو علاقے میں جھڑپ شروع

کشتواڑ: چھاترو علاقے میں جھڑپ شروع

میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

حکام نے متحدہ مجلس عمل کے اجلاس کی اجازت نہیں دی: میر واعظ عمر

کرن رجیجو سے عمر عبداللہ کی ٹیولپ گارڈن سیر ،مسلمانان ہند کو منفی پیغام: محبوبہ مفتی

کرن رجیجو سے عمر عبداللہ کی ٹیولپ گارڈن سیر ،مسلمانان ہند کو منفی پیغام: محبوبہ مفتی

جل جیون مشن میں مبینہ بے ضابطگیاں، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دی

جل جیون مشن میں مبینہ بے ضابطگیاں، اسپیکر نے تحقیقات کیلئے ہاؤس کمیٹی تشکیل دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »