• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وزیر اعظم کے دورہ ریاسی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

وزیر اعظم کے دورہ ریاسی کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات

by امت ڈیسک
14/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: وزیر اعظم نریندر مودی کے 19 اپریل کو طے شدہ دورہ جموں و کشمیر کے پیش نظر ضلع ریاسی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم 19 اپریل کو ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جس میں دریائے چناب پر تعمیر کیا گیا دنیا کا بلند ترین ریلوے پل بھی شامل ہے۔

اس ہائی پروفائل تقریب کے پیش نظر، اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیاں قریبی تال میل کے ساتھ ملٹی لیئرڈ سیکیورٹی گرڈ قائم کر رہی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا، "ہم اضافی فورسز تعینات کر رہے ہیں اور تمام ممکنہ راستوں پر الیکٹرانک نگرانی کو متحرک کیا جا رہا ہے۔”

سیکورٹی گرڈ میں ڈرون نگرانی، تلاشی آپریشن اور ضلعی و مرکزی سیکیورٹی اداروں کے درمیان بھرپور ہم آہنگی شامل ہے۔

حکام نے کہا کہ تقریب کی قومی اہمیت کے پیش نظر کسی بھی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جا رہی۔
معلوم ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں تخریب کاری مخالف چیکنگ جاری ہے، جبکہ ’یو ایس بی آر ایل‘ پروجیکٹ کے تحت آنے والی ریلوے تنصیبات، پلوں اور سرنگوں پر خصوصی نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ،اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جلسے کے مقام کے اطراف میں گاڑیوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا، اور جلد ہی ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس یونٹوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی پر گہری نظر رکھیں۔

ریلوے حکام کے مطابق، ’یو ایس بی آر ایل‘ پروجیکٹ کا 272 کلومیٹر طویل حصہ، جس میں 119 کلومیٹر سرنگیں شامل ہیں، جموں و کشمیر کے لیے رابطے کے شعبے میں ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف سفر کے وقت میں نمایاں کمی آئے گی بلکہ خطے میں اقتصادی ترقی اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

ریلوے افسر نے کہا، "کشمیر کے لیے ٹرین چلانا ہر ہندوستانی کا خواب رہا ہے۔ برسوں کی محنت اور تیاری کے بعد اب یہ خواب حقیقت بننے جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ مذہبی سیاحت، مقامی رابطے اور قومی یکجہتی کی ایک اہم علامت ہے۔”

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وقف ایکٹ ایک خاص مذہب پر نشانہ : وزیراعلیٰ

Next Post

پونچھ میں ملی ٹینٹوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
پونچھ میں ملی ٹینٹوں کیساتھ  فائرنگ کے تبادلے میں فوجی زخمی

پونچھ میں ملی ٹینٹوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں فوجی زخمی

کشتواڑ میں وکیل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کشتواڑ میں وکیل نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

کرن رجیجو کو بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ وقف ایکٹ میں مداخلت نہیں کرے گا

کرن رجیجو کو بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ وقف ایکٹ میں مداخلت نہیں کرے گا

این سی کو وقف بل کے خلاف قرار داد نہ لانے کی وضاحت کرنی چاہئے: التجا مفتی

این سی کو وقف بل کے خلاف قرار داد نہ لانے کی وضاحت کرنی چاہئے: التجا مفتی

وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر ایک حملہ ہے:ناصر اسلم وانی

وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر ایک حملہ ہے:ناصر اسلم وانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »