• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
این سی کو وقف بل کے خلاف قرار داد نہ لانے کی وضاحت کرنی چاہئے: التجا مفتی

این سی کو وقف بل کے خلاف قرار داد نہ لانے کی وضاحت کرنی چاہئے: التجا مفتی

by امت ڈیسک
15/04/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے وقف بل پر نیشنل کانفرنس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نیلامی میں اوقاف کی جائیدادیں اپنے لوگوں کو دیا کرتی تھی۔انہوں نے کہا: ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بتانا چاہئے کہ جب تین دن اسمبلی چل رہی تھی ان کے بیٹے جو وزیر اعلیٰ ہیں، ان دنوں کہاں تھے’۔ان کا الزام ہے کہ ‘بی جے پی اور نیشنل کانفرنس کے درمیان پہلے ہی مفاہمت تھی کہ ہم وقف بل پر بات نہیں کریں گے’۔

موصوف لیڈر جو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی بیٹی بھی ہے، نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔وقف بل پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ایک بیان پر انہوں نے کہا: ‘جب پہلے وقف کی نیلامی ہوتی تھی تو نیشنل کانفرنس وقف کی جائیداد اپنے لوگوں کو دیتی تھی’۔ان کا کہنا تھا: ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو بتانا چاہئے کہ آج ان کا بیٹا وزیر اعلیٰ ہے، جب اسمبلی تین دنوں تک چلی، وقف بل کے خلاف قرار دادیں لانے نہیں دی گئیں، اس وقت وہ کیا کر رہے تھے، وہ ٹولپ گارڈن میں کرن رجیجو کے ساتھ ٹہل رہے تھے’۔انہوں نے کہا: ‘نیشنل کانفرنس کا وزیر اعلیٰ ہے ان کے پاس 50 ارکان اسمبلی ہیں جبکہ کرناٹک، مغربی بنگال اور تامل ناڈو نے اس بل کے خلاف قرار دادیں لانے کا فیصلہ لیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘ان (نیشنل کانفرنس) کی بی جے پی کے ساتھ پہلے مفاہمت تھی کہ ہم وقف پر بات نہیں کریں گے’۔انہوں نے کہا: ‘داکٹر فاروق کو واضح کرنا چاہئے کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی میں وقف بل کے خلاف قرار داد کیوں نہیں لائی’۔

پی ڈی پی لیڈر نے کہا: ‘جموں وکشمیر ملک کی واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے نہ صرف جموں وکشمیر کے لوگوں کی بلکہ ملک بھر کے مسلمانوں کی نظریں ہماری طرف ہیں لیکن س حکومت نے ان کے حوصلے پست کئے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ وقف بل کے بارے میں کہنا کہ یہ عدالت میں زیر سماعت کے اس پر بات نہ کرنے کا ایک آسان بہانہ ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہ حکومت مسلمانوں کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی ہے بلکہ انہوں نے دفعہ 370 کو بھی نارملائز کیا ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلمانوں کو بے اختیار کرنے کے لئے پاس کیا گیا۔

التجا کا الزام ہے کہ: ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ جب وزیر اعلیٰ تھے تو اس وقت وقف میں پورپشن تھا لیکن جب مفتی سعید تین برسوں کے لئے وزیر اعلیٰ بن گئے تو انہوں نے وقف میں ذمہ داری، دیانت داری اور شفافیت کا ماحول قائم کیا’۔وزیر داخلہ کے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق بیان کے بارے میں انہوں نے کہا: ‘ہمارا ہدف صرف ریاستی درجے کی بحالی نہیں ہے بلکہ اس ریاست کا اپنا آئین تھا اپنا جھنڈا تھا ہمیں ان چیزوں کے لئے بھی لڑنا ہے’۔انہوں نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی بی جے پی کا ایجنڈا ہے جس کو نیشنل کانفرنس چلا رہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کرن رجیجو کو بھروسہ ہے کہ سپریم کورٹ وقف ایکٹ میں مداخلت نہیں کرے گا

Next Post

وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر ایک حملہ ہے:ناصر اسلم وانی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر ایک حملہ ہے:ناصر اسلم وانی

وقف ترمیمی بل مسلمانوں پر ایک حملہ ہے:ناصر اسلم وانی

این سی اقتدار میں آئی تو افسپا ہٹانے کو ترجیح دے گی: عمر عبداللہ

وقف ایکٹ پر التوا کی تحریک، اراکین کا اقدام غلط: وزیراعلیٰ

ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے پر امید ہوں: عمر عبداللہ

ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے پر امید ہوں: عمر عبداللہ

مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث سی ڈی اسپتال میں مریض کی موت

مبینہ طبی لاپرواہی کے باعث سی ڈی اسپتال میں مریض کی موت

جموں و کشمیر: کشتواڑ،وادی میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جموں و کشمیر: کشتواڑ،وادی میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »