امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 اپریل: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر اعلیٰ حکام بدھ کو پولیس کنٹرول روم سری نگر پہنچے جہاں پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے حملے کے متاثرین کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پہلگام میں حملے کے مقام، بایسران کے لئے روانہ ہوئے، جہاں مسلح افراد نے منگل کو عام شہریوں پر فائرنگ کر کے 27 افراد کو ہلاک کیا، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔
حملے کے بعد، امت شاہ کل شام دیر گئے سری نگر پہنچے اور ایک سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔(کے این او)











