• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’جموں کشمیر کا سفر نہ کریں‘: امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا نے کی سفری وارننگ جاری

’جموں کشمیر کا سفر نہ کریں‘: امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا نے کی سفری وارننگ جاری

by امت ڈیسک
08/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بھارت:بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بیچ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور سنگاپور نے اپنے شہریوں کو جموں و کشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان ممالک نے سیکیورٹی خدشات اور علاقے میں بدامنی کے خطرے کے پیش نظر یہ سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ 7 مئی کی شام امریکی سفارتخانے نے نئی دہلی سے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے امریکی شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ بھارت میں ’جرم اور دہشت گردی‘ کے خطرات کے پیش نظر احتیاط برتیں، اور ’جموں و کشمیر (مشرقی لداخ اور لیہہ کے علاوہ) کا سفر ہرگز نہ کریں‘۔ الرٹ میں کہا گیا کہ ’تشدد اور بدامنی‘ کا امکان موجود ہے، اس لیے عوامی ہجوم سے بچیں اور ذاتی سیکیورٹی کا خاص خیال رکھیں۔

کینیڈا نے بھی اپنا سفری مشورہ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے شہریوں سے کہا کہ وہ ’جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری کا سفر نہ کریں کیونکہ سیکیورٹی صورتحال غیر یقینی ہے‘۔ کینیڈین حکومت نے دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کے خطرات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ’’حالات کسی بھی وقت خراب ہو سکتے ہیں۔‘‘

برطانیہ کی وزارت خارجہ نے بھی بھارت-پاکستان سرحد سے 10 کلومیٹر کے اندر سفر سے منع کیا ہے، اور جموں و کشمیر کے لیے غیر ضروری سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ مشورے میں دہشت گردی، بدامنی اور اغوا کے شدید خطرے کا ذکر کای گیا ہے، ساتھ ہی فوجی سرگرمیوں میں اضافے اور اچانک تشدد کے امکان کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کی وزارت خارجہ نے اپنے ’سمارٹ ٹریولر‘ پلیٹ فارم کے ذریعے آسٹریلوی شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’بھارت کے سفر پر نظر ثانی کریں‘ اور ’جموں و کشمیر کا ہرگز سفر نہ کریں‘ کیونکہ وہاں ’مسلح تصادم، بدامنی اور دہشت گرد حملوں‘ کا خطرہ ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ان علاقوں میں قونصلر مدد محدود ہو سکتی ہے۔

سنگاپور نے بھی 7 مئی کو جاری ہدایت میں اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھارت کے جموں و کشمیر اور پاکستان کا غیر ضروری سفر مؤخر کریں۔ وزارت خارجہ نے بھارت-پاکستان کے درمیان ’غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال‘ کا حوالہ دیا۔ مشورے میں سنگاپور کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سرحدی علاقوں میں احتیاط برتیں، ہجوم سے گریز کریں، مقامی خبروں پر نظر رکھیں، حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور وزارت کے ساتھ رجسٹریشن کرائیں تاکہ ایمرجنسی میں مدد فراہم کی جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وزیرِاعظم مودی سے کی اجیت ڈوبھال نے ملاقات

Next Post

عمر عبداللہ کی سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
عمر عبداللہ کی سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ

عمر عبداللہ کی سرحدی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ

آئی پی ایل :ہند۔پاک کشیدگی، میچ دھرم شالہ سے احمد آباد منتقل

آئی پی ایل :ہند۔پاک کشیدگی، میچ دھرم شالہ سے احمد آباد منتقل

تنبیہ کے باوجود پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، آج ہندوستان نے اسی کا جواب دیا ہے: کرنل صوفیہ قریشی

تنبیہ کے باوجود پاکستان نے ہمارے فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، آج ہندوستان نے اسی کا جواب دیا ہے: کرنل صوفیہ قریشی

بریکنگ نیوز: جموں میں میزائل حملے، کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی

بریکنگ نیوز: جموں میں میزائل حملے، کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی گئی

اوڑی میں سرحد پار سے گولہ باری میں ایک خاتون ازجان ، ایک زخمی

اوڑی میں سرحد پار سے گولہ باری میں ایک خاتون ازجان ، ایک زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »