امت نیوز ڈیسک //
مرکزی حکومت نے پاکستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں ملی ٹینٹوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر ہندوستانی مسلح افواج کی جانب سے کیے گئے فوجی حملوں کے بارے میں سیاسی قائدین کو آگاہ کرنے کے لیے آج صبح 11 بجے آل پارٹی میٹنگ طلب کی ہے۔
اسی بیچ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے لیے پہنچے ہیں۔ انہوں نے وزیرِ اعظم مودی کو تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
اجیت ڈوبھال وزیرِ اعظم مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے، اور دونوں کے درمیان میٹنگ فی الحال جاری ہے۔










