• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کن شرائط پر ہوئی؟: کانگریس

by امت ڈیسک
11/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس نے اتوار کے دن حکومت سے جواب مانگا کہ آیا اُس نے مسئلہ کشمیر میں تیسرے فریق کی ثالثی قبول کرلی ہے۔ اُس نے ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے امریکہ کے اعلان کے بعد یہ جواب مانگا۔ اُس نے مسئلہ کو بین الاقوامی رنگ دینے کی کوشش پر تنقید کی۔

اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کانگریس جنرل سکریٹری سچن پائلٹ نے کہاکہ جنگ بندی کا بیان حیران کن ہے کیونکہ پہلی مرتبہ ایک تیسرے ملک نے ہندوستان اور پاکستان کی طرف سے اس کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ حکومت کو اپوزیشن کا مطالبہ مان لینا چاہئے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک اور کل جماعتی اجلاس بلایاجائے۔

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیاجائے تاکہ موجودہ صورتحال میں اِن مسائل پر بحث ہو۔ اُنہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں حالات تیزی سے بدل گئے۔ ہم سب کو بڑا تعجب ہوا کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعہ جنگ بندی کا اعلان کیا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مسائل کو بین الاقوامی رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

اُنہوں نے زوردے کر کہاکہ حکومت کو واضح کرنا ہوگا۔ اُسے قوم اور تمام جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔ سچن پائلٹ نے پوچھا کہ کن شرائط پر جنگ بندی کا اعلان ہوا اور اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ایسا پھر کبھی نہیں ہوگا۔ پڑوسی ملک نے کل جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔ ہم کیسے یقین کرلیں گے کہ پچھلے واقعات کا آگے اعادہ نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کشمیر کے تعلق سے بیان دیا ہے۔

حکومت کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے۔ کشمیر باہمی مسئلہ ہے اور اِسے بین الاقوامی بنانے کی کوشش ہورہی ہے جو ٹھیک نہیں۔ کانگریس قائد نے کہاکہ 1994 میں پارلیمنٹ میں متفقہ قرارداد منظور ہوئی تھی کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو واپس لینا ہے۔ پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس طلب کیاجائے اور 1994 کی یہ قرارداد پھر منظور کی جائے۔ واضح کردیا جائے کہ کسی تیسرے فریق کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

سچن پائلٹ نے کہاکہ پہلگام حملہ کے بعد حکومت ہند کو سبھی جماعتوں اور عوام کی غیر معمولی تائید حاصل ہوئی۔ حکومت سے اپیل ہے کہ وہ فوری کل جماعتی اجلاس طلب کریں۔سوشل میڈیا پر کل امریکہ کے اعلان سے کئی سوالات پیدا ہوئے ہیں۔ دودن قبل امریکہ نے کہا تھا کہ یہ ہمارا معاملہ نہیں ہے لیکن بعد میں امریکی وزیر خارجہ، وہاں کے صدر اور نائب صدر نے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

اس کے بعد ہندوستان اور پاکستان نے بھی فوجی کارروائی روکنے کا اعلان کیا۔ کانگریس قائد نے پوچھا کہ آیا حکومت نے یہ ثالثی قبول کرلی۔ حکومت نے کن شرائط پر اسے قبول کیا؟۔ امریکی بیان میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر کسی غیر جانبدار مقام پر بات چیت ہوگی۔ امریکی صدر نے غلط کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ہزاروں سالوں سے لڑرہے ہیں۔ وہ یہ بھول گئے کہ چند سال قبل تک ہندوستان اور پاکستان ایک ہی ملک تھے۔ واشنگٹن کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان کئی سوالات پیدا کرتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگر پاکستان نے آج رات جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو ہم بھرپور جواب دیں گے:فوج

Next Post

کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
Next Post
کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

کل رات جموں و کشمیر اور سرحدوں پر امن تھا: فوج

ہند پاک ڈی جی ایم اوز کی بات چیت

ہند پاک ڈی جی ایم اوز کی بات چیت

سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن آج سے دوبارہ شروع ہوگا

سرینگر ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن آج سے دوبارہ شروع ہوگا

جموں و کشمیر کے سرحدوں پر کئی دنوں کے بعد پرسکون رات رہی:فوج

جموں و کشمیر کے سرحدوں پر کئی دنوں کے بعد پرسکون رات رہی:فوج

بھارت کیساتھ کشیدگی کے لیے تیار: پاکستان

پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈی جی ایم او سطح کے مذاکرات میں تاخیر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »