• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر کے لوگوں کو گذشتہ دس برسوں کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

پُر امید ہیں کہ جموں وکشمیر کو جلدہی ریاستی درجہ حاصل ہو گا: ڈاکٹر فاروق

by امت ڈیسک
19/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کے بنیادی حقوق کیساتھ ساتھ ریاستی درجہ کی بحالی اُسی صورت میں ممکن ہے جب تینوں خطوں کے لوگ مذہبی، علاقائی اور لسانی تعصب کو بالائے طاق رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر متحدہ ہوکر جدوجہد کریں گے۔سی این آئی کے مطابق ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج جموں سے آئے ہوئے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپسی اختلافات کسی کے حق میں نہیں، متحدہ رہ کر ہی ہم جموںوکشمیر کی سالمیت، بھائی چارہ، ہم آہنگی اور جمہوریت کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ نے 1927میں جموں کے عوام کی زمینیں، نوکریاں اور دیگر حقوق محفوظ رکھنے کیلئے سٹیٹ سبجیکٹ قانون کا نفاذ عمل میں لایا، جسے بعد میں دفعہ35اے کی صورت میں تحفظ فراہم کیا گیا لیکن جب مرکزی حکومت نے 2019میں دفعہ370اور 35اے کی منسوخی عمل میں لائی تو جموں کے عوام نے خوشیاں منائیں اور مٹھائیں بانٹیں لیکن آج یہی لوگ پچھتا رہے ہیں، آج جموں کی زمینیں محفوظ ہیں نہ جموں کے نوجوانوں کی نوکریاں۔ آج جموں کے لوگ بے بسی کی صورت میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ مذہبی منافرت کی بنیاد پر اُسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں جس نے انہیں موجودہ حالات میں لایا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے جب جموںو کشمیر کی باگ ڈور سنبھالی اُس وقت جموں میں صرف ایک پُل اور ایک ہسپتال تھا ، یہ نیشنل کانفرنس کی متواتر حکومتوں کی دین ہی کہ جموں آج اتنا ترقی یافتہ ہے۔ انہوں نے تینوں خطوں کے عوام سے نفرتیں اور تعصب ترک کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعصب اور بغض کسی بھی قوم کا زوال کا سامان بن سکتا ہے۔ دریں اثناءوادی وسطی، شمالی اور جنوبی سے وابستہ معزز شہریوں، پارٹی لیڈران، عہدیداران ،کارکنان اور ممبرانِ اسمبلی بھی ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقی ہوئے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی لیڈران، ممبرانِ اسمبلی اور عہدیداران کو تاکید کی کہ وہ عوامی خدمت کیلئے اپنے آپ کو ہر وقت وقف رکھیں کیونکہ عوام کے ساتھ سے ہی پارٹی کی مضبوطی اور بالادستی کا راز مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں جو بھر پور مینڈیٹ نیشنل کانفرنس کو حاصل ہوا ہے ، اُس کا سحرا عوام کے سر جاتا ہے ۔ اللہ کے فضل و کرم سے ہماری سرکاری معرض وجود آئی ہے اور سرکاری نے پہلے دن سے عوامی راحت کے کاموں کی شروعات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ الیکشن سے قبل کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور عوام کو ہر طرح سے راحت پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ جموں وکشمیر کو جلدہی ریاستی درجہ حاصل ہوگا اور عوامی سرکار کو بلا کسی روک ٹوک کے کام کرنے کا موقعہ ملے گا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سابق امریکی صدر جو بائیڈن کینسر میں مبتلا

Next Post

کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سے زائد مویشی ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سے زائد مویشی ہلاک

کنگن میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 سے زائد مویشی ہلاک

برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے جارحانہ کارروائی جاری رکھنے پر اسرائیل کے خلاف پابندی لگانے کی دھمکی

برطانیہ، فرانس اور کناڈا نے جارحانہ کارروائی جاری رکھنے پر اسرائیل کے خلاف پابندی لگانے کی دھمکی

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

اٹاری-واگھہ بارڈر پر آج سے شروع ہوگی بیٹنگ ریٹریٹ تقریب

ترنمول کانگریس کا وفد کل جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

ترنمول کانگریس کا وفد کل جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا

امرناتھ یاترا، میلہ کھیر بھوانی  کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے: وزیر اعلی

امرناتھ یاترا، میلہ کھیر بھوانی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنائیں گے: وزیر اعلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »