• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
’آپ بہت بہادر بچے ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے‘، راہل گاندھی نے پونچھ پہنچ کر گولی باری کے شکار کنبوں سے کی ملاقات

’آپ بہت بہادر بچے ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے‘، راہل گاندھی نے پونچھ پہنچ کر گولی باری کے شکار کنبوں سے کی ملاقات

by امت ڈیسک
24/05/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
راہل گاندھی نے پونچھ میں پاکستانی گولی باری سے متاثر ہوئے کنبوں کے درد کو سمجھنے کے لیے ان کے گھروں کا معائنہ کیا۔ انھوں نے دیکھا کہ سرحد پار سے ہوئی گولی باری میں لوگوں کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج سرحدی علاقہ پونچھ کا دورہ کیا۔ وہ گزشتہ دنوں پاکستانی گولی باری میں متاثر کنبوں سے ملاقات کے لیے پونچھ پہنچے تھے، جہاں متاثرہ افراد سے بات چیت کر ان کی تکلیفوں کو سمجھنے کی کوشش کی۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں راہل گاندھی متاثرہ کنبوں سے بات کرتے اور ان کے گھر کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

کانگریس نے ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے پونچھ میں پاکستانی گولی باری میں متاثر ہوئے کنبوں سے ملاقات کی۔ اس دوران راہل گاندھی جی نے متاثرہ کنبوں کے ساتھ ان گھروں کا بھی معائنہ کیا، جنھیں سرحد پار سے ہوئی گولی باری میں شدید نقصان پہنچا ہے۔‘‘ اس پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’ریاست کے لوگوں کے لیے یہ بحران کا وقت ہے اور اس میں ہم سبھی کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔‘‘ ویڈیو میں ٹوٹے پھوٹے مکانات اور دیواروں پر گولیوں کے نشانات صاف دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس دوران راہل گاندھی نے پونچھ واقع کرائسٹ اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں کم عمر طلبا نے ان کا بھرپور انداز میں استقبال کیا۔ راہل گاندھی نے یہاں پاکستانی گولی باری کا سامنا کرنے والے بچوں سے بات چیت بھی کی۔ متاثرہ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آپ بہت بہادر بچے ہیں، اور ہمیں آپ پر بہت فخر ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آپ کو تھوڑے خطرہ اور خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن پریشان نہ ہوں۔ سب کچھ جلد معمول پر آ جائے گا۔‘‘ طلبا سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے انھیں تعلیم حاصل کر خود کو مضبوط بنانے کا مشورہ بھی دیا۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’آپ کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ یہ ہونا چاہیے کہ آپ خوب محنت سے مطالعہ کریں، دل لگا کر کھیلیں، اور اسکول میں بہت سے دوست بنائیں۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں بارشوں کا امکان، لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے راحت ملنے کی امید

Next Post

ریاستی درجے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے پاس ہے، این سی یا پی ڈی پی کے پاس نہیں: سنیل شرما

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
Next Post
ریاستی درجے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے پاس ہے، این سی یا  پی ڈی پی کے پاس  نہیں: سنیل شرما

ریاستی درجے کا فیصلہ پارلیمنٹ کے پاس ہے، این سی یا پی ڈی پی کے پاس نہیں: سنیل شرما

حکومت نے بھدرواہ کے کچھ حصوں میں 27 مئی تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی

حکومت نے بھدرواہ کے کچھ حصوں میں 27 مئی تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی

بھدرواہ میں 74 موبائل فون ٹاورز پر خدمات بند

بھدرواہ میں 74 موبائل فون ٹاورز پر خدمات بند

راجوری میں کمسن لڑکی مردہ پائی گئی،خاندان کا احتجاج

راجوری میں کمسن لڑکی مردہ پائی گئی،خاندان کا احتجاج

چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 19 جون کو

چار ریاستوں میں پانچ اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 19 جون کو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »