• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

by امت ڈیسک
19/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستانی زبانیں ملک کی شناخت کی روح ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہندوستان اپنے لسانی ورثے کو دوبارہ حاصل کرے اور دنیا کی قیادت مقامی زبانوں پر فخر کے ساتھ کرے۔ سابق آئی اے ایس افسر آشوتوش اگنی ہوتری کی کتاب ’’میں بوند سویم، خود ساگر ہوں‘‘ کی تقریبِ اجرا کےموقع پر خطاب کرتے پوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’اس ملک میں انگریزی بولنے والے جلد ہی شرمندہ ہوں گے۔۔۔ایسا سماج بننے میں زیادہ وقت نہیں۔ صرف وہی لوگ تبدیلی لا سکتے ہیں جو عزم رکھتے ہیں۔ ہمارے ملک کی زبانیں ہماری تہذیب کے زیور ہیں۔ اپنی زبانوں کے بغیر ہم حقیقی معنوں میں ہندوستانی نہیں ہو سکتے۔‘‘

غیرملکی زبانیں ہماری تہذیب و ثقافت کی تفہیم و ترسیل میں ناکام ہیں: امت شاہ

انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمارے ملک، ثقافت، تاریخ اور مذہب کو سمجھنے کے لیے کسی غیر ملکی زبان سے کام نہیں چل سکتا۔ آدھی ادھوری غیر ملکی زبانوں سے مکمل ہندوستان کا تصور ممکن نہیں۔ میں جانتا ہوں یہ جنگ مشکل ہے، لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ ہندوستانی معاشرہ یہ جنگ جیت لے گا۔ ہم اپنی زبانوں کے ساتھ خوداعتمادی کے ساتھ نہ صرف اپنے ملک کو چلائیں گے بلکہ دنیا کی رہنمائی بھی کریں گے۔‘‘

امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ’پنچ پران‘ یعنی پانچ عہد کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ پانچ عہد یعنی ترقی یافتہ ہندوستان، غلامی کی ہر نشانی سے نجات، اپنی وراثت پر فخر، اتحاد و یکجہتی اور ہر شہری میں اپنے فرائض کی تکمیل کا جذبہ پیدا کرنا ملک کے 130 کروڑ عوام کا عزم بن چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’مودی جی نے امرت کال کے لیے پنچ پران کا خاکہ پیش کیا ہے۔ 2047 تک ہم دنیا کی بلندیوں پر ہوں گے اور ہماری زبانیں اس سفر میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔‘‘

سرکاری افسران میں ہونا چاہیے ہمدردی کا جذبہ: وزیر داخلہ

دریں اثنا آشوتوش اگنی ہوتری کی کتاب پر بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’انتظامی افسران کی تربیت میں بنیادی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ عام طور پر ان میں ہمدردی کو نظام کا حصہ بنانے کی تربیت نہیں دی جاتی، شاید اس کی وجہ وہ تربیتی نظام ہے جو انگریزوں کے دور سے متاثر ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی حکمران یا منتظم ہمدردی کے بغیر حکومت کرے، تو وہ حکمرانی کا اصل مقصد حاصل نہیں کر سکتا۔‘‘

ہمارا ادب ہمارے سماج کی روح ہے: امت شاہ

امت شاہ نے ادب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ادب ہمارے سماج کی روح ہے۔ جب ہمارا ملک تاریکی کے دور سے گزر رہا تھا، تب بھی ادب نے ہمارے مذہب، آزادی اور ثقافت کے چراغ جلائے رکھے۔ حکومت بدلی تو کسی نے مخالفت نہیں کی، لیکن جب بھی کسی نے ہمارے مذہب، ثقافت یا ادب کو چھونے کی کوشش کی، ہمارے سماج نے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کیا اور اسے شکست دی۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہروانی بڈگام میں ٹیوب ویل میں گرنے سے 6 سالہ لڑکا فوت، بہن کی حالت نازک

Next Post

روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

ادھم پور انکاؤنٹر: دوسرے دن بھی آپریشن جاری، ڈرون کے ذریعے غار میں چھپے ملی ٹینٹس کی نشاندہی

04/02/2026
لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

04/02/2026
Next Post
روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت

روسی اور چینی صدورکا ٹیلیفونک رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملےکی سخت مذمت

اسرائیل ایران جنگ: سلامتی کونسل کا اہم اجلاس طلب

اسرائیل ایران جنگ: سلامتی کونسل کا اہم اجلاس طلب

کشمیر کے اسکولوں کے لیے  10 دن کی گرمیوں کی چھٹیاں کا اعلان

کشمیر کے اسکولوں کے لیے 10 دن کی گرمیوں کی چھٹیاں کا اعلان

راج ناتھ سنگھ 25 سے 27 جون تک چین میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

راج ناتھ سنگھ 25 سے 27 جون تک چین میں ایس سی او کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کریں گے

ڈونلڈ ٹرمپ کا تیسری بار صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکہ اسرائیل ایران تنازع میں شامل ہوگا یا نہیں: وائٹ ہاؤس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »