امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: پہلگام حملہ کیس میں ایک اہم پیش رفت میں، قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے خوفناک حملے کو انجام دینے والے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پہلگام حملے میں 26 معصوم سیاح ہلاک اور 16 دیگر شدید زخمی ہوئے تھے۔
گرفتار افراد بٹ کوٹ، پہلگام سے پرویز احمد جوتھر اور ہل پارک، پہلگام کے بشیر احمد جوتھر نے حملے میں ملوث تین مسلح افراد کی شناخت ظاہر کی ہے، اور یہ بھی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستانی شہری تھے جو کالعدم تنظیم لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے وابستہ تھے۔
این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق، پرویز اور بشیر نے جان بوجھ کر تینوں مسلح حملہ آوروں کو ہل پارک کے ایک موسمی ڈھوک (جھونپڑی) میں پناہ دی تھی۔ ان دونوں افراد نے حملہ آوروں کو خوراک، پناہ گاہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کی تھی، جنہوں نے ایک سیاحوں کو چن چن کر ہلاک کر دیا تھا۔
این آئی اے، جس نے گرفتار افراد کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کی دفعہ 19 کے تحت گرفتار کیا ہے، 22 اپریل 2025 کو دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والے حملے کے بعد درج کیے گئے RC-02/2025/NIA/JMU کیس کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔










