• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, فروری ۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا63برس کی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کا حکم

جموں و کشمیر ہائی کورٹ کا63برس کی خاتون کو پاکستان سے واپس لانے کا حکم

  اُمت نیوز ڈیسک/عاصم فاروق

by امت ڈیسک
26/06/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے حکومت ہندکو حکم دیا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان بھیجی گئی 63 سالہ خاتون کو10 دنوں کے اندر  واپس لایا جائے اور جموں لاکر ان شوہر کے حوالے کیا جائے ۔یاد رہے22 اپریل کو پہلگام حملے کے بعد حکومت ہند نےبھارت میں مقیم پاکستانی شہریوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ جموں میں گزشتہ 38 سال سے مقیم مذکورہ پاکستانی خاتون رخشندہ راشد کو30 اپریل کو واہگہ سرحد کے راستے پاکستان بھیج دیا گیا تھا۔

خاتون کے شوہرشیخ ظہور احمد نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میںحکومت کو ہدایت کی  ہے کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون رخشندہ راشد کو واپس لایا جائے۔

خیال رہے حکومت نے پاکستانی شہریوں کی ملک بدری کی مہم کے دوران طویل مدتی ویزا (LTV) اور خراب صحت کے باوجود رخشندہ کو پاکستان بھیج دیا تھا۔

ہائی کورٹ نے کیا کہا

عدالت نے کہا کہ ’’انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔رخشندہ ایک پاکستانی شہری ہیں لیکن ان کی شاد ی بھارتی شہری شیخ ظہور احمد سے ہوئی ہے۔‘‘

جسٹس راہل بھارتی نے تین صفحات پر مشتمل حکم میں کہا کہ’’ایسے مواقع آتے ہیں جب ایک آئینی عدالت کو کسی کیس کی خوبیوں اور خامیوں کو درکنار کر کے خصوصی حکم جیسی رعایت دینی پڑتی ہے۔‘‘جسٹس راہل بھارتی نے مزید کہا کہ’’انسانی حقوق انسانی زندگی کا سب سے مقدس جزو ہیں۔‘‘

رخشندہ کے شوہر شیخ ظہور نے عدالت میں بتایا،’’میری بیوی کے پاس اس کی دیکھ بھال اور نگرانی کے لیے کوئی نہیں ہے۔ وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہے، اور اس کی صحت اور زندگی کو ہر گزرتے دن کے ساتھ خطرہ لاحق ہے جب کہ اسے اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے۔‘‘

عدالتی بنچ نے اس بات پر زور دیا کہ رخشندہ کے طویل مدتی ویزہ کی وجہ سے اس کو ملک بدری نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکم کی تعمیل کو یقینی بنائے اور یکم جولائی 2025 کو ہونے والی اگلی سماعت پر رپورٹ پیش کرے۔

رخشندہ راشد کون ہے

رخشندہ راشد گزشتہ 38 برسوں سے جموں میں ایک طویل مدتی ویزا پر اپنے شوہر، دو بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ مقیم تھیں۔ ان کے شوہر شیخ ظہور احمد جموں و کشمیر حکومت سے سبکدوش ملازم ہیں۔30 اپریل کو جموں و کشمیر پولیس نے انہیں حراست میں لے کر اٹاری-واہگہ سرحد پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا۔

رخشندہ کی بیٹی فلک شیخ نے میڈیا کو بتایا ہےکہ’’ ان کی والدہ لاہور کے ایک ہوٹل میں تنہا رہ رہی ہیں، جہاں ان کے پاس نہ کوئی رشتہ دار ہے اور نہ ہی مالی وسائل جو دیرپا مدد فراہم کر سکیں۔‘‘

فلک نے بتایا کہ ان کی والدہ 1996 سے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دے چکی ہیں لیکن آج تک اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ان کی تمام بہنیں دوسرے ملکوں میں آباد ہیں، پاکستان میں ان کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ’’والدہ صرف 50000 روپے ساتھ لے جا سکیں کیونکہ سرحد پار کر تے وقت زیادہ رقم لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔ پہلے وہ ایک پیئنگ گیسٹ میں رہیں، پھر ایک ہوٹل منتقل ہو گئیں۔ جلد ان کا فون بھی بند ہو جائے گا کیونکہ پاکستانی سم غیر ملکی موبائل پر کام نہیں کرتی، اور انٹرنیشنل رومنگ کے لیے 30 سے 40 ہزار روپے درکار ہوتے ہیں، جو ان کے پاس نہیں ہیں۔‘‘
رخشندہ راشد کو جموں و کشمیر پولیس نے حراست میں لے کر پنجاب کے اٹاری بارڈر چیک پوائنٹ پہنچایا، جہاں سے انہیں 30 اپریل2025 کو پاکستان روانہ کر دیا گیاتھا۔

رخشندہ کے وکیل انکور شرما کے مطابق’’ عدالت کے واضح حکم کے باوجود حکام کی جانب سے اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا اور رخشندہ بھی تک پاکستان میں ہیں۔‘‘

انکوشرماکا کہنا ہے کہ’’رخشندہ کے LTV کی تجدید ہر سال خودکار طور پر ہوتی تھی کیونکہ وہ ایک بھارتی شہری سے شادی شدہ ہیں۔ انہیں اس کے باوجود ملک بدر کیا گیا، حالانکہ حکومت نے یہ اعلان کیا تھا کہ LTV رکھنے والوں کو ویزا منسوخی کے حکم سے استثنا حاصل ہوگا۔‘‘

دریں اثناء بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت عدالت کے فیصلے کو چلینج کرے گی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اسرائیل کو تسلیم کرنے والےممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش

Next Post

دو سابق وزراء کا کانگریس میں واپسی کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان میں  مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

پاکستان میں مسجد پر خودکش حملہ، 31 افراد جاں بحق، 169 زخمی

06/02/2026
میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

میر واعظ نے نوہٹہ اور چھتہ بل میں آتشزدگی کے واقعات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا

06/02/2026
گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

گزشتہ برس جنگی صورتحال اور خشک سالی سے جموں و کشمیر کی معیشت کو شدید دھچکا: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

06/02/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

بیوروکریٹس کا تیار کردہ، سیاسی سمت سے محروم: سجاد لون کا جموں و کشمیر بجٹ پر شدید تنقید

06/02/2026
دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

دہلی دھماکہ کیس: این آئی اے کا اننت ناگ میڈیکل کالج میں چھاپہ، دستاویز ضبط

06/02/2026
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا چناب ویلی اور پیر پنجال خطوں کے لیے ریل رابطہ قائم کرنے کا مطالبہ

06/02/2026
Next Post
دو سابق وزراء کا کانگریس میں واپسی کا امکان

دو سابق وزراء کا کانگریس میں واپسی کا امکان

تمل ناڑو اسپتال کی داڑھی کے متعلق پالیسی نے کشمیری ڈاکٹر کو کورس چھوڑنے پر کیا مجبور

تمل ناڑو اسپتال کی داڑھی کے متعلق پالیسی نے کشمیری ڈاکٹر کو کورس چھوڑنے پر کیا مجبور

شبیر شاہ کی حالت مستحکم، جیل حکام نے  ان کے نازک ہونے کی افواہوں کی تردید

شبیر شاہ کی حالت مستحکم، جیل حکام نے ان کے نازک ہونے کی افواہوں کی تردید

سابق وزراء تاج محی الدین ، جی ایم سروری کی کانگریس میں واپسی

سابق وزراء تاج محی الدین ، جی ایم سروری کی کانگریس میں واپسی

اگر نارملسی ہے تو جامع مسجد عید پر بند کیوں رکھی گئی ؟ میرواعظ

ایرانی قیادت نے بردباری سے حالات کو سنبھالا جو قابل ستائش ہے: میرواعظ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »