امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 27 جون: جموں و کشمیر کے دو سابق وزراء غلام نبی آزاد کی زیر قیادت ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے ساتھ ایک مختصر مدت کے بعد جمعہ کو کانگریس پارٹی میں واپس آگئے۔
تاج محی الدین اور غلام محمد سروری نے یہاں سرینگر پارٹی دفتر میں دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
ان کا پارٹی میں واپسی پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری انچارج جموں و کشمیر اور لداخ نصیر حسین، یوٹی سربراہ طارق حامد قرہ اور دیگر سینئر لیڈروں نے استقبال کیا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اُوڑی اسمبلی حلقہ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی تاج محی الدین نے اگست 2022 میں ڈی پی اے پی میں شامل ہونے کے لیے کانگریس چھوڑ دی۔
بعد ازاں اگست 2024 میں، محی الدین نے ڈی پی اے پی چھوڑئ اور ایک آزاد امیدوار کے طور پر گزشتہ سال اسمبلی انتخابات میں ناکام رہے۔
سروری، جنہوں نے اگست 2022 میں کانگریس چھوڑ کر ڈی پی اے پی میں شامل ہوئے. تاہم انھیں اندروال سے الیکشن لڑنے کا مینڈیٹ نہ دیا گیا۔ جس کے بعد انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا۔








