امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : منشیات کی بدعت کے خلاف اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر پرلیس نے نے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ شیری پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم نے ایس ٹی سی، شیری میں ایک چوکی قائم کی تھی اور دوران چیکنگ ایک خاتون، جس کی شناخت روزیہ بیگم زوجہ شبیر احمد شیخ ساکنہ فتح گڑھ کے طور پر ہوئی ہے، کو روکا اور اس کی تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 153 گرام چرس نما نشہ آور شئی بر آمد ہوئی۔ پولیس بیان کے مطابق اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔
اس مناسبت سے بارہمولہ پولیس نے ایک ایف آئی آر نمبر 38/2025 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شیری میں درج کرکے اس حوالہ سے مزید مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بارہمولہ سمیت شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع میں بھی خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جموں کشمیر پولیس نے عوام سے منشیات کی فروخت یا دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے بارے میں طور پر پولیس کو اطلاع دینے کی اپیل کی ہے تاکہ وقت پر کارروائی کرکے معاشرے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی تعاون ناگزیر ہے








