• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کویندر گپتا نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف اٹھایا

کویندر گپتا نے لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر حلف اٹھایا

by امت ڈیسک
18/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
لیہہ: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے جمعہ کے روز لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس ارن پالی نے انہیں یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف دلایا۔وہ لداخ یونین ٹریٹری کے تیسرے لیفٹیننٹ گورنر ہوں گے۔

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے انہیں پیر کے روز لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنر کے طور پر مقرر کیا تھا۔

مسٹر گپتا نے بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر بی ڈی مشرا کی جگہ لی جنہیں فروری 2023 میں لداخ یونین ٹریٹری کے لیفٹیننٹ گورنرکے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔لداخ کو سال 2019 میں سابقہ ریاست جموں و کشمیر سے الگ کیا گیا تھا۔موصوف نو منتخب لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیا کو بتایا: ‘میں صدر جمہوریہ درو پدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا’۔انہوں نے کہا: ‘میں عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم مذمب و ذات پات اور سیاسی وابستگی سے قطع نظر مل کر لداخ یونین ٹریٹری کی تعمیر ترقی کے لئے کام کریں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘گذشتہ دور میں لداخ کے ساتھ بھید بھائو ہوا ہے لیکن ہم لداخ کو اس مقام پہنچائیں گے جہاں دنیا کے سیاحتی نقشے پر سب سے پہلے لداخ کا نام آئے گا’۔

کویندر گپتا نے سال 2018 میں بی جے پی اور پی ڈی پی مخلوط حکومت میں نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر اور جموں کے میئر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ پہلی بار سال 2014 میں گاندھی نگر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، انہوں نے کانگریس لیڈر رمن بھلا کو شکست دی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ادھم پور سڑک حادثے میں پانچ امرناتھ یاتری زخمی

Next Post

نظر بند رکھ کر شہدا کی یادیں دلوں سے نہیں مٹائی جا سکتی: میرواعظ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
میر واعظ دنیا بھرکے پانچ سو بااثر مسلم شخصیات میں شامل

نظر بند رکھ کر شہدا کی یادیں دلوں سے نہیں مٹائی جا سکتی: میرواعظ

ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، ہم پر کوئی احسان نہیں : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ریاستی درجہ ہمارا حق ہے، ہم پر کوئی احسان نہیں : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر سڑک  حادثہ میں  زخمی خاتون کی موت

سری نگر سڑک حادثہ میں زخمی خاتون کی موت

ٹرمپ کا بھارت پاکستان جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ

ٹرمپ کا بھارت پاکستان جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ

سی آئی کے کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

سی آئی کے کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »