• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹرمپ کا بھارت پاکستان جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ

ٹرمپ کا بھارت پاکستان جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے جانے کا دعویٰ

by امت ڈیسک
19/07/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عالمی پلیٹ فارم مسلسل یہ بات رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی مداخلت سے ہی بھارت پاکستان جنگ رکی، تاہم اب انہوں نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے موقف سے ملتا جلتا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کے دوران پانچ طیارے مار گرائے گئے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ری پبلکن اراکین کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے کہا، ‘ہم نے بہت سی جنگیں روکیں اور یہ سنگین تھیں، بھارت اور پاکستان کے درمیان کیا چل رہا تھا۔ وہاں سے طیارے گرائے جا رہے تھے۔ میرے خیال میں درحقیقت پانچ جیٹ طیارے مار گرائے گئے۔ یہ دو ملک بڑی ایٹمی طاقتیں ہیں اور ایک دوسرے پر حملہ کر رہے تھے۔’

حالانکہ ٹرمپ نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے۔ ٹرمپ کے بیان سے یہ واضح نہیں ہے کہ اس جنگ کے دوران کس کے کتنے طیارے مار گرائے گئے تھے۔ خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں نے ایک دوسرے کے طیارے مار گرانے کے دعوے کیے تھے۔

متعلقہ خبر: ‘آپریشن سندور میں ہماری فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے؟’ وزیر خارجہ کے بیان پر راہل گاندھی کا سوال

اسی کے ساتھ ٹرمپ نے ایک بار پھر تجارت کی مدد سے پاک بھارت تنازع روکنے کا دعویٰ کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے تجارتی معاہدے کی مدد سے کشیدگی کو بڑھنے سے روکا۔ خیال رہے کہ بھارت نے پہلے ہی واضح الفاظ میں اس کی تردید کر چکا ہے کہ اس لڑائی کو روکنے میں کوئی بیرونی طاقت ملوث نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی بیرونی ثالثی کو قبول کرے گا۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دو ممالک ایک دوسرے پر حملے کر رہے تھے۔ یہ جنگ کی ایک نئی شکل معلوم ہو رہی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ایران پر حملے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، ‘آپ نے حال ہی میں دیکھا ہوگا کہ ہم نے ایران میں کیا کیا، جہاں ہم نے ان کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔’

مزید پڑھیں: پاکستان کا دہشت گرد نیٹ ورک کو ختم کرنے کا دعویٰ، پہلگام حملے سے لشکر طیبہ کے تعلق کی تردید

ٹرمپ نے یہ دعویٰ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے ملاقات کے دوران بھی کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ‘ہم جنگیں روکنے میں بہت کامیاب رہے ہیں۔’ ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان ایک ہفتے کے اندر ایٹمی جنگ میں پڑ جاتا۔ یہ بہت بری طرح آگے بڑھ رہا تھا۔ تجارت کو ٹول کے طور پر استعمال کرنے کی اپنی حکمت عملی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ تجارت کے ذریعے کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک سے کہا کہ امریکہ اس وقت تک تجارت پر بات نہیں کرے گا جب تک آپ اس تنازع کو حل نہیں کر لیتے اور دونوں ممالک نے ایسا ہی کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سری نگر سڑک حادثہ میں زخمی خاتون کی موت

Next Post

سی آئی کے کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سی آئی کے کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

سی آئی کے کی جانب سے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے

کشمیری عوام کو آج بھی مفتی صاحب کے وژن کی ضرورت ہے: وحید پرہ

اردو کو جان بوجھ کرنئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے : وحید پرہ

احتجاجی مارچ سے مرکز کی ’اندھی بہری‘ سرکار کو جگانا ہے: کانگریس لیڈر طارق قرہ

احتجاجی مارچ سے مرکز کی ’اندھی بہری‘ سرکار کو جگانا ہے: کانگریس لیڈر طارق قرہ

شدید بارشوں سے پونچھ میں دو قبریں اکھڑ گئیں، 24 سال بعد کفن اور جسم ثابت دیکھ کر لوگ عش عش کراٹھے

شدید بارشوں سے پونچھ میں دو قبریں اکھڑ گئیں، 24 سال بعد کفن اور جسم ثابت دیکھ کر لوگ عش عش کراٹھے

نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے اردو کو ‘جان بوجھ’ کر مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے اردو کو ‘جان بوجھ’ کر مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »