امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 25 جولائی: جموں و کشمیر کی وزیر صحت سکینہ ایتو نے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو علاج سے محروم رکھنا ناقابلِ برداشت ہے۔
سکینہ ایتو نے آج صبح ایس ایم ایچ ایس اسپتال کا دورہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے تو اس کے لیے قانونی طریقے موجود ہیں، لیکن اسپتال کی خدمات بند کرنا کسی صورت جائز نہیں۔ سکینہ ایتو نے آپریشن تھیٹر، ایمرجنسی اور وارڈز کی بندش کو عوامی صحت کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔
وزیر صحت نے ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جلد ہی ڈاکٹروں کے لیے نام اور اسپیشلٹی کے ساتھ نیم پلیٹ لازمی قرار دے گی۔ ساتھ ہی، مریضوں اور طبی عملے کی شکایات کے لیے سیکریٹریٹ سطح پر شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔









