• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یوکرین جنگ میں روس کی فنڈنگ کر رہا بھارت، ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر الزام

یوکرین جنگ میں روس کی فنڈنگ کر رہا بھارت، ٹرمپ کے مشیر کا بھارت پر الزام

by امت ڈیسک
04/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور ڈپٹی چیف اسٹاف اسٹیفن ملر نے اتوار کو ہندوستان پر کئی الزامات لگائے۔ انہوں نے بھارت پر روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ کی فنڈنگ کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکہ نے چند روز قبل بھارت سمیت تقریباً 70 ممالک پر محصولات عائد کیے ہیں۔ ٹرمپ نے ہندوستان پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی بات کی ہے، جو 7 اگست سے لاگو ہوگا۔

بھارت پر امریکہ کی سخت تنقید
ساتھ ہی امریکہ کے اس ٹیرف کو نظر انداز کرتے ہوئے ہندوستان نے روس سے تیل خریدنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ملر نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ‘قریبی’ تعلقات ہیں اور خطے کے لیے امن کے آپشنز زیر غور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ ملر نے کہا کہ روس سے تیل خرید کر بھارت اب چین کے برابر ہو گیا ہے۔ یہ حیران کن ہے۔ اسے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے ہندوستان پر بہت سخت تنقید قرار دیا جا رہا ہے۔

ہندوستان روسی تیل خریدنا بند کردے
ٹرمپ کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ہندوستان روسی تیل خریدنا بند کردے۔ سنڈے مارننگ فیوچرز سے بات کرتے ہوئے ملر نے کہا، "انہوں نے (ٹرمپ) بہت واضح الفاظ میں کہا ہے کہ بھارت کو روس سے تیل خریدنا بند کر دینا چاہیے۔ کیونکہ یوکرین جنگ میں روس کی مالی معاونت قابل قبول نہیں ہے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہندوستان اس بات پر چین کے حق میں ہے کہ یہ دونوں ممالک اتحاد بنا کر روس سے بھاری مقدار میں تیل خرید رہے ہیں۔ اس سے یوکرین کی جنگ میں روس کی مدد ہو رہی ہے۔”

روسی تیل کی خریداری روکنے کے کوئی اشارے نہیں
ملر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ دوسرے ممالک پر مسلسل دباؤ ڈال رہی ہے۔ اس سلسلے میں اس نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور جرمانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ تاہم امریکی دباؤ کے باوجود بھارت کی طرف سے روسی تیل کی خریداری روکنے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت کے ذرائع نے کہا کہ وہ روس سے تیل کی درآمد جاری رکھیں گے۔

نمٹنے کے لیے ہمارے پاس تمام آپشن موجود
امریکا نے کہا کہ اگر روس سے تیل خریدنے والے ممالک راضی نہیں ہوئے تو ہم ان ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے پر مجبور ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے بھارت اور وزیراعظم کے ساتھ ہمیشہ بہترین تعلقات رہے ہیں لیکن ہمیں اس جنگ کی فنڈنگ سے نمٹنے کے لیے حقیقت پسندانہ طور پر تیار رہنا ہوگا۔ اس لیے یوکرین میں جاری جنگ سے سفارتی، مالی اور دیگر ذرائع سے نمٹنے کے لیے ہمارے تمام آپشن موجود ہیں۔ ملر نے الزام لگایا کہ ہندوستان امریکی مصنوعات کو قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ امریکی اشیاء پر بھاری محصولات عائد کرتا ہے۔

اس سے قبل یکم اگست کو ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان روس سے تیل خریدنا روک سکتا ہے۔ انہوں نے اسے "ایک اچھا اقدام” بھی قرار دیا، جب کہ ہندوستان نے اپنے قومی مفاد میں توانائی کی پالیسی اپنانے کے اپنے خود مختار حق کا دفاع کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حماس کا فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار ڈالنے سے انکار

Next Post

کشمیر میں سڑے ہوئے گوشت کی سپلائی، پولیس نے کیس درج کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کشمیر میں سڑے ہوئے گوشت کی سپلائی، پولیس نے کیس درج کیا

کشمیر میں سڑے ہوئے گوشت کی سپلائی، پولیس نے کیس درج کیا

امرناتھ یاترا، ایل جی منوج سنہا نے لیا انتظامات کا جائزہ

جموں وکشمیر کی بچیوں کا زراعت کے شعبے کی ترقی میں بہت بڑا کردار ہوگا: منوج سنہا

این ایس اے ڈوول، ہوم سیکرٹری، آئی بی چیف کی امت شاہ سے اعلیٰ سطحی میٹنگ؛ این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

این ایس اے ڈوول، ہوم سیکرٹری، آئی بی چیف کی امت شاہ سے اعلیٰ سطحی میٹنگ؛ این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 5 اگست کو طلب

این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 5 اگست کو طلب

پولیس سربراہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ، سوشل میڈیا پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت

پولیس سربراہ کی صدارت میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ، سوشل میڈیا پر نگرانی سخت کرنے کی ہدایت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »