امت نیوز ڈیسک //
بارہ مولا، 13 اگست : سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان شمالی کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں نمبلن آبشار پر نہاتے ہوئے ڈوب گیا، حکام نے بتایا۔
حکام نے نیوز ایجنسی—کشمیر نیوز کارنر (کے این سی) کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان، جو پکنک پر آیا ہوا تھا، بارہ مولا کے نمبلن مقام پر پانی میں داخل ہوا اور ڈوب گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے اس کی لاش تو نکال لی، لیکن اس کی جان نہ بچائی جا سکی۔
متوفی کی شناخت محمد عرفان راتھر ولد محمد یوسف راتھر ساکن حیدرپورہ، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ —(کے این سی)









