• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سدرشن ریڈی نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار نامزد، این ڈی اے کے سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا مقابلہ

سدرشن ریڈی نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے اپوزیشن کے امیدوار نامزد، این ڈی اے کے سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا مقابلہ

by امت ڈیسک
19/08/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: انڈیا بلاک نے بھی نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سدرشن ریڈی اپوزیشن کی طرف سے نائب صدر جمہوریہ عہدے کے امیدوار ہوں گے۔ ان کا مقابلہ این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن سے ہوگا۔

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ان کی امیدواری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر جموریہ کے عہدہ کے لیے یہ انتخاب ایک نظریاتی لڑائی کے پیش نظر کیا گیا ہے اور تمام اپوزیشن جماعتیں اس پر متفق ہیں۔ اسی لیے ہم نے بی سدرشن ریڈی کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔

جسٹس بی سدرشن ریڈی کو انڈیا الائنس کی طرف سے نائب صدر جمہوریہ عہدے کے لیے امیدوار بنائے جانے پر کانگریس کے ایم پی کے سی وینوگوپال نے کہا کہ "یہ ایک نظریاتی لڑائی ہے، ملک سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ کی وجہ نہیں جانتا ہے۔ ایک طرف ہم آئینی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں تو دوسری طرف ملک بڑے نظریاتی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ ہم آئین کو بچانے کی لرائی لڑ رہے ہیں۔”

بی سدرشن ریڈی کون ہیں؟
سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس بی سدرشن ریڈی سنہ 1946 میں تلنگانہ میں پیدا ہوئے۔ وہ گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ان کا دور 2007-2011 تک رہا۔

این ڈے اے امیدوار کے بارے میں

حکمراں اتحاد این ڈی اے نے سی پی رادھا کرشنن کو نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ رادھا کرشنن اس وقت مہاراشٹر کے گورنر ہیں۔ رادھا کرشنن کا تعلق پسماندہ طبقے سے ہے۔ وہ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سیاست میں سرگرم ہیں۔ نیز وہ تمل ناڈو کی سیاست میں اہم نام تصور کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ نائب صدر جمہوریہ کا اتنخاب 9 ستمبر کو ہونے والا ہے۔ گرچہ اپوزیشن نے جسٹس بی سدرشن ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ این ڈے اے امیدوار سی پی رادھا کرشنن نائب صدر جمہوریہ بننا تقریباً یقینی ہے کیونکہ این ڈی اے کو قطعی اکثریت حاصل ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لیبیائی مالک نے مصری مزدور پر شیر چھوڑ دیا ، سوشل میڈیا پر غصے کی لہر

Next Post

تاریخ کو مسخ یا تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
رام بن میں متاثرین کو متبادل جگہ پر 5 مرلے زمین فراہم کی جائے گی: عمر عبداللہ

تاریخ کو مسخ یا تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں: عمر عبداللہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی وزیرِاعظم نریندر مودی سے ملاقات

مرکزی حکومت نے مانسون سیشن 2025 کا اعلان کردیا

جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے‘ کا بل بدھ کو لوک سبھا میں پیش ہونے کا امکان

ملائیشیا: نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر مسلمان مردوں پر جرمانہ عائد ہو گا

ملائیشیا: نمازِ جمعہ نہ پڑھنے پر مسلمان مردوں پر جرمانہ عائد ہو گا

ایس آئی آر معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ

مجرمانہ مقدمات میں گرفتار ہونے پر وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور وزیر کو ہٹانے کا بل لائے گی مودی حکومت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »