امت نیوز ڈیسک //
گوریز، 28 اگست : جمعرات کو شمالی کشمیر کے گریز سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب نوشہرہ نرد علاقے میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملی ٹنٹوں کو مارنے کا دعویٰ کیا یے۔
اہلکاروں نے بتایا کہ ملی ٹنٹ اس طرف داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ چوکس فوجی اہلکاروں نے انہیں روک لیا۔ بعد ازاں فائرنگ کے تبادلے میں دونوں درانداز مارے گئے۔
ہلاک شدہ ملی ٹنٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمی وابستگی تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ علاقے میں مزید دراندازوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔(کے این ٹی)











