• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, فروری ۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر اور لداخ میں عید میلاد النبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

جموں و کشمیر اور لداخ میں عید میلاد النبی(ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

by امت ڈیسک
06/09/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر اور لداخ میں ہفتے کے روز عید میلادالنبی (ص) کی تقریب مذہبی جوش و خروش، روحانی سرشاری اور بے پناہ عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ مساجد، خانقاہیں، امام بارگاہیں اور زیارت گاہیں چراغاں سے جگمگاتی رہیں، جب کہ درجنوں مقامات سے عظیم الشان جلوس برآمد ہوئے۔ لاکھوں عقیدت مندوں کی شرکت سے وادی کی فضائیں درود و سلام، نعتیہ کلام اور نعرۂ تکبیر و رسالت کی صداؤں سے معمور ہو گئیں۔
اس دن کی سب سے بڑی اور پرشکوہ تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی، جو جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ہے اور جہاں حضور اکرم (ص) کے موئے مقدس کی زیارت کی جاتی ہے۔ رات بھر جاری رہنے والی شب خوانی کی محافل میں ہزاروں مرد و زن نے شرکت کی۔ رات کی ٹھنڈ کے باوجود عقیدت مندوں نے وعظ و نصیحت، نعت خوانی، درود و سلام اور ختمات المعظمات میں بھرپور حصہ لیا۔
صبح کے وقت جب موئے مقدس(ص) کی زیارت کرائی گئی تو عاشقان رسول (ص) کے چہرے خوشی و سرور سے منور ہو گئے۔ آنکھوں میں آنسو، لبوں پر درود اور دلوں میں عقیدت کی شمعیں روشن تھیں۔ یہ وہ لمحہ تھا جس نے ہر عقیدتمند کے ایمان کو تازگی بخشی اور روحانی سکون عطا کیا۔
عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر وادی بھر میں جلوس ہائے میلاد نکالے گئے۔ جلوسوں کے دوران فضائیں "لبیک یا رسول اللہؐ”، "سرکار کی آمد مرحبا” اور "یا نبی سلام علیک” کے نعروں سے گونجتی رہیں۔ بچے سبز پرچم اور جھنڈیاں تھامے چل رہے تھے جبکہ بزرگ تسبیح و درود پڑھتے ہوئے جلوس کا حصہ بنے۔
راستے بھر جگہ جگہ پانی، چائے، گرم دودھ اور لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ کئی مقامات پر مقامی دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے عاشقان رسول (ص) کے لئے سبیلیں لگائیں۔
اس دن کی مناسبت سے منعقدہ مجالس میں علما و مشائخ نے حضور اکرم (ص) کی سیرتِ طیبہ پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ رسول اللہ (ص) کی تعلیمات عالمِ انسانیت کے لئے روشنی کا مینار ہیں۔ انہوں نے اتحاد، بھائی چارہ، خدمتِ خلق اور انسانیت نوازی کو امت مسلمہ کے لئے ناگزیر قرار دیا۔
خطبا نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے دور میں امت کو نفرت اور تقسیم کے بجائے محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام عام کرنا چاہئے۔ اگر ہم حضور (ص) کی سنتوں پر عمل کریں تو معاشرے سے ظلم، ناانصافی اور نفرت کا خاتمہ ممکن ہے۔
حضرت بل کے علاوہ آثار شریف شہری کلاشپورہ، پنجورہ، صورہ، ترال، پٹن اور گاندربل کی زیارت گاہوں میں بھی شب خوانی اور میلاد کی مجالس منعقد ہوئیں۔
جنوبی کشمیر کے پانپور میں ادارہ اوقاف اسلامیہ ٹرسٹ اور شاہ ہمدان میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک عظیم جلوس برآمد ہوا۔ جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا خانقاہ عالیہ پانپور میں اختتام پذیر ہوا جہاں خصوصی دعا ہوئی۔
اسی طرح جموں و کشمیر جمعیت ہمدانیہ کی جانب سے سری نگر کے کلاشپورہ علاقے سے جلوس نکالا گیا جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔
انجمن شرعی شیعیان نے خانقاہ میر شمس الدین اراکی سے امام بارہ گلشن باغ تک ایک بڑا جلوس نکالا۔ شیعہ و سنی برادری کے مشترکہ اجتماعات نے وادی میں اخوت اور بھائی چارے کی مثال قائم کی۔
صوبہ جموں کے ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ میں بھی میلاد النبی (ص) کے موقع پر خصوصی مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی لوگوں نے گھروں کو چراغاں کیا اور جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
پیر پنچال کے علاقے مینڈھر اور سرنکوٹ میں ہزاروں افراد نے جلوس میلاد میں شرکت کی۔ خواتین نے گھروں سے جلوس کے شرکا کو مٹھائیاں اور شربت پیش کئے۔
خطہ لداخ کے لیہہ، کرگل اور دراس میں بھی میلاد النبی (ص) جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ کرگل میں امام بارگاہوں میں شب خوانی کی محافل سجائی گئیں جبکہ لیہہ میں اہل سنت برادری نے جلوس نکالے۔ برف پوش پہاڑوں کے درمیان جب عقیدتمندوں کی زبانوں سے درود و سلام بلند ہوا تو فضا میں ایک روحانی منظر قائم ہو گیا۔
عید میلاد النبی (ص) کے موقع پر وادی کے تقریباً تمام شہروں اور قصبوں میں بازاروں کو سبز جھنڈوں، برقی قمقموں اور رنگ برنگی بتیوں سے سجایا گیا۔ دکانیں اور مساجد جگمگاتی رہیں۔ کئی مقامات پر نوجوانوں نے اجتماعی طور پر گلی کوچوں کو سجانے کا بیڑا اٹھایا۔
سری نگر شہر کی سڑکوں پر سبز جھنڈیاں لہراتی رہیں اور رات بھر برقی قمقموں سے شہر کا منظر دیدنی بنا رہا۔
زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ درگاہ حضرت بل میں بجلی، پینے کا صاف پانی، صحت و صفائی اور طبی امداد کے لئے ہنگامی مراکز قائم کئے گئے تھے۔
جموں و کشمیر بینک اور محکمہ امور صارفین نے لنگر اور طعام کا اہتمام کیا جبکہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے زائرین کی آمدورفت کے لئے اضافی بسیں چلائیں۔
میلاد النبی (ص) کے موقع پر عوامی جوش و خروش دیدنی تھا، لوگ اپنے بچوں کے ساتھ رات بھر مساجد اور خانقاہوں میں رہے۔ خواتین نے گھروں میں محافل میلاد منعقد کیں۔
ایک عقیدتمند نے کہا: ’یہ دن ہمارے لئے سب سے بڑی خوشی کا دن ہے کیونکہ اس دن دنیا کو وہ ہستی نصیب ہوئی جس نے جہالت کے اندھیروں کو مٹا کر انسانیت کو روشنی بخشی۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

درگاہ حضرت بل میں نصب اشوک چکر والی تختی کو فوری طور پر ہٹایا جائے:متحدہ مجلس علماء

Next Post

تشدد نہیں ہونا چاہیے تھا، مگر وائس چیئرمین کو برطرف کیا جائے: نیشنل کانفرنس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

شبِ برات پر جامع مسجد سرینگر بند، میرواعظ نظر بند، انجمن اوقاف کا شدید احتجاج

03/02/2026
اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

اُدھم پور کے جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹس کے درمیان تصادم

03/02/2026
کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

کشمیر کو نیشنل لا یونیورسٹی دی جانی چاہیے، جموں و کشمیر-لداخ کو مکمل ریاستی درجہ ملنا ضروری: سکینہ ایتو

03/02/2026
جلد ہی لوگوں کے لیے انگریزی بولنا ہوگا باعثِ شرم: امیت شاہ

امت شاہ کا 5 سے 7 فروری تک جموں و کشمیر کا دورہ، تین روزہ دورے میں امن و امان کی صورتحال پر توجہ

03/02/2026
چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

چیمبر میں آؤ، وہیں جواب دوں گا، دفعہ 370سے متعلق استفسار پر اسپیکر کا سجاد لون کو جواب

03/02/2026
ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

ای او ڈبلیو کشمیر نے جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے ایس کے آئی ایم ایس میں ایم بی بی ایس داخلہ لینے پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

03/02/2026
Next Post
تشدد نہیں ہونا چاہیے تھا، مگر وائس چیئرمین کو برطرف کیا جائے: نیشنل کانفرنس

تشدد نہیں ہونا چاہیے تھا، مگر وائس چیئرمین کو برطرف کیا جائے: نیشنل کانفرنس

حضرتبل درگاہ میں اشوک نشان مسخ کرنے پر ایف آئی آر درج

حضرتبل درگاہ میں قومی نشان کی توڑ پھوڑ معاملہ، 26 افراد گرفتار

ریلوے پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لیے کٹرا اور سنگلدان کے بیچ لوکل ٹرین چلائے گا

ریلوے پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کے لیے کٹرا اور سنگلدان کے بیچ لوکل ٹرین چلائے گا

340 کلوگرام بغیر لیبل والا گوشت سرینگر ایئرپورٹ پر ضبط

340 کلوگرام بغیر لیبل والا گوشت سرینگر ایئرپورٹ پر ضبط

جہلم، ولر کا پانی خطرے  کے نشان کے  قریب، سوپور میں متعدد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل

جہلم، ولر کا پانی خطرے کے نشان کے قریب، سوپور میں متعدد خاندان محفوظ مقامات پر منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »