امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 8 ستمبر : وادی کشمیر میں پیر کو بیشتر اسکول کھل گئے، تاہم 40 تعلیمی ادارے پانی جمع ہونے اور سیلاب متاثرہ خاندانوں کے لیے بحالی مراکز کے طور پر استعمال ہونے کی وجہ سے بدستور بند ہیں۔
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن، جی این ایتو نے کے این ایس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ان اسکولوں میں عملہ موجود رہے گا اور طلباء کے لیے آن لائن کلاسز اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک صورتحال بہتر نہیں ہو جاتی۔—(کے این ایس)










