امت نیوز ڈیسک //
کلگام ضلع کے گڈر جنگلاتی علاقے میں جاری جھڑپ کے دوران ایک ملی ٹینٹ مارا گیا…. جبکہ ایک جونئر کمیشنڈ افسر زخمی ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ چوکس اہلکاروں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھی اور چیلنج کرنے پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد فریقین کے درمیان شدید گولی باری ہوئی۔ جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے اور ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر زخمی ہوا ہے۔









