• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
وادی میں 29 جون سے 4 جولائی تک بارشوں کی پیشگوئی

کشمیر اور وادی چناب کے پہاڑی علاقوں میں 5 اور6 اکتوبر کو سیزن کی پہلی برف باری متوقع

by امت ڈیسک
01/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 4 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کے بعد 5 اور 6 اکتوبر کو وادی کشمیر اور چناب وادی کے پہاڑی علاقوں میں سیزن کی پہلی برف باری متوقع ہے۔

کسانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 4 اکتوبر تک اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور کاشتکاری سے متعلق دیگر کام انجام دے سکتے ہیں نیز تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے مطابق اپنا منصوبہ بنائیں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 ستمبر سے 4 اکتوبر کی دوپہر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ 4 اکتوبر کی شام دیر گئے کہیں کہیں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں 5 سے 7 اکتوبر تک میدانی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد 8 ست 10 اکتوبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 4 اکتوبر تک اپنے کھیت کھلیانوں میں دھان فصل کی کٹائی اور کاشتکاری سے متعلق دیگر کام انجام دے سکتے ہیں نیز تمام متعلقین سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے مطابق اپنا منصوبہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اور 6 اکتوبر کو دن کے درجہ حرارت میں بھی نمایاں گراوٹ درج ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 اور 6 اکتوبر کو شمالی، وسطی اور جنوبی کشمیر کے علاوہ چناب وادی کے پہاڑی علاقوں اور اہم چوٹیوں پر سیزن کی پہلی برف باری متوقع ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اور کہیں کہیں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں کھسکنے کے بھی خطرات ہیں۔

انہوں مسافروں، سیاحوں، ٹریکنگ کرنے والوں سے موسمی صورتحال کے مطابق اپنے منصوبے بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ جموں صوبے میں بھی شبانہ درجہ حرارت 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔

وادی میں سیاحتی مقام پہلگام سرد ترین علاقہ رہا ہے جبکہ جموں صوبے میں بانہال میں سب سے زیادہ سردی محسوس کی گئی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حیدرپورہ میں تحریکِ حریت کا ہیڈکوارٹر سیل، یو اے پی اے کے تحت کارروائی

Next Post

بی جے پی لوگوں کو بندوق کی نوک پر قومی ترانہ سننے پر مجبور کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
مکھن دین خود کشی معاملے میں تا حال کوئی کارروائی نہیں کی گئی:محبوبہ مفتی

بی جے پی لوگوں کو بندوق کی نوک پر قومی ترانہ سننے پر مجبور کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

چار بار نیشنل پلیئر رہنے والی صولیحہ ظہور نے ثابت کیا: خواب حقیقت بنتے ہیں

چار بار نیشنل پلیئر رہنے والی صولیحہ ظہور نے ثابت کیا: خواب حقیقت بنتے ہیں

لیہہ ایپکس باڈی نے ہلاکتوں کی مجسٹریل انکوائری کو مسترد کیا

لیہہ ایپکس باڈی نے ہلاکتوں کی مجسٹریل انکوائری کو مسترد کیا

مرکزی سرکار کو جموں کشمیر میں اپنی پالیسی پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے: میرواعظ

مرکزی سرکار کو جموں کشمیر میں اپنی پالیسی پر ازسرِنو غور کرنا چاہیے: میرواعظ

بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی سروس اس ماہ کے آخر تک بحال ہوگی

بھارت اور چین کے درمیان براہِ راست فضائی سروس اس ماہ کے آخر تک بحال ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »