امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندر دویدی نے پاکستان کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ پاکستان کی جانب سے کوئی اشتعال انگیزی یا سرحد پار کارروائی ہوئی تو بھارت اس بار ضبط اور صبر کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔
جے پور میں فوجی اہلکاروں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے یا چیلنج کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جنرل دویدی نے فوجی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ مکمل طور پر چوکس اور تیار رہیں کیونکہ خطے کی صورتحال نازک ہے اور کسی بھی وقت بگڑ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت امن چاہتا ہے لیکن اگر پاکستان نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو جواب سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔











