امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 4 اکتوبر : نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پارٹی رہنماؤں کے مطابق 87 سالہ فاروق عبداللہ کو گزشتہ چند دنوں سے طبی تکلیف تھی اور اس ہفتے کے آغاز میں اُن کے پیٹ میں انفیکشن پیدا ہوگیا، جس کے بعد انہیں علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایک پارٹی رہنما نے بتایا کہ “ان کی حالت اب بہتر ہے اور توقع ہے کہ وہ آج یا کل اسپتال سے فارغ کر دیے جائیں گے۔”










