• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اے سی بی سرینگر کی جانب سے جے اینڈ کے پولیس افسر کے خلاف غیر قانونی دولت جمع کرنے کی تحقیقات، بڈگام میں چھاپے

اے سی بی سرینگر کی جانب سے جے اینڈ کے پولیس افسر کے خلاف غیر قانونی دولت جمع کرنے کی تحقیقات، بڈگام میں چھاپے

by امت ڈیسک
11/10/2025
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر، 11 اکتوبر:اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) سرینگر نے ہفتہ کو کہا کہ ایک پولیس افسر کے خلاف ناجائز ذرائع سے دولت جمع کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور بڈگام میں تلاشی کارروائی انجام دی گئی۔

ایک ترجمان نے نیوز ایجنسی—کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو جاری بیان میں کہا کہ اے سی بی پولیس اسٹیشن سرینگر نے ایف آئی آر نمبر 20/2025 کے تحت ایک سرکاری ملازم، پیرزادہ مشکور احمد شاہ ولد پیرزادہ محمد اکبر شاہ ساکن جولاپورہ، بڈگام، انسپکٹر (ایم)، جو ضلع پولیس آفس بانڈی پورہ میں بطور کیشیئر تعینات تھا، کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے اپنی جائز آمدنی سے کہیں زیادہ اثاثے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام پر جمع کیے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ یہ مقدمہ ایک خفیہ تصدیق کے بعد درج کیا گیا جس میں یہ پایا گیا کہ مذکورہ افسر نے اپنی ملازمت کے دوران اپنی قانونی آمدنی سے بڑھ کر منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں جمع کیں۔

بیان میں مزید کہا گیا: ’’تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم اور اس کے اہل خانہ کے پاس متعدد ایسے اثاثے ہیں جنہیں ان کی آمدنی کے ذرائع سے درست نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔‘‘

اب تک شناخت شدہ جائیدادوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

ضلع بڈگام میں تقریباً 32 کنال اور 6 مرلہ اراضی، جن میں 17 کنال اور 14 مرلہ شاہپورہ وتھورہ بڈگام میں شامل ہے؛

ایک عالی شان دو منزلہ رہائشی مکان جس میں اٹیچ بھی شامل ہے، جو امپورہ کالونی بڈگام میں خریدی گئی زمین پر تعمیر کیا گیا؛

مختلف بینک کھاتوں میں تقریباً 48 لاکھ 26 ہزار 36 روپے کی رقم؛

ملزم اور اس کے اہل خانہ کے نام پر رجسٹرڈ مختلف اقسام کی گاڑیاں؛

بچوں کی تعلیم پر تقریباً 40 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، معروف اداروں میں تعلیم دلوائی گئی؛

بیرون ملک سفر اور انشورنس پریمیم پر بھاری اخراجات۔

’’بینک ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے متعدد مشکوک لین دین اور غیر وضاحتی نقد رقوم کی آمد کا انکشاف ہوا۔ مزید یہ بھی دیکھا گیا کہ ملزم اور اس کے اہل خانہ مختلف بینکوں میں کئی کھاتے چلا رہے تھے جن کے ذریعے بڑی رقمیں منتقل کی گئیں۔ ملزم کی بیوی اور بچوں کے نام پر بھی کئی قیمتی جائیدادیں حاصل کی گئیں،‘‘ بیان میں کہا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ آمدنی اور اخراجات کے جائزے سے واضح ہوا کہ 01.01.2012 سے 30.06.2025 کے درمیان ملزم کی قانونی آمدنی ان کے جمع کردہ اثاثوں اور اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم تھی۔

’’تحقیقات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے بدعنوانی اور غیر ایماندارانہ ذرائع سے ناجائز دولت حاصل کی، جس سے وہ انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 (ترمیم شدہ 2018) کے تحت قابلِ سزا جرم کا مرتکب ہوا،‘‘ بیان میں کہا گیا۔

اسی مناسبت سے ترجمان نے کہا کہ مذکورہ سرکاری ملازم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 20/2025، دفعہ 13(1)(ب) بمع دفعہ 13(2) انسداد بدعنوانی ایکٹ 1988 (ترمیم شدہ 2018) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

’’ایف آئی آر کے اندراج کے فوراً بعد، عدالت کے حکم مورخہ 10.10.2025 کے مطابق، ضلع بڈگام میں ملزم کے دو رہائشی مکانات پر چھاپے مارے گئے،‘‘ بیان میں کہا گیا۔

ترجمان کے مطابق، ملزم سرکاری ملازم کو تفتیش کے دوران پوچھ گچھ کے لیے پولیس حراست میں لیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزم اور اس کے ساتھیوں کے ذریعے جمع کی گئی غیر قانونی دولت کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔—(کے این او)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گاندربل پولیس کی قانون نافذ کرنے کی خدمات

Next Post

منوج سنہا نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
Next Post
منوج سنہا نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

منوج سنہا نے کشمیر لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا

مقامی پولٹری اور گوشت کی خریداری پر متحدہ مجلس علمائے نے دیا زور

مقامی پولٹری اور گوشت کی خریداری پر متحدہ مجلس علمائے نے دیا زور

ہم لداخ کے لوگوں کے جائز مطالبوں کے ساتھ ہیں: آغا روح اللہ

عمر عبداللہ حکومت سیاسی محاذ پر ناکام رہی: آغا روح اللہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کےلئے بی جے پی کی پہلی فہرست جاری، مودی تیسری بار وارنسی سے کریں گے مقابلہ

بی جے پی نے جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا تاج محل کا دورہ منسوخ، پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کر دی

افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا تاج محل کا دورہ منسوخ، پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کر دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »